الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
حدیث نمبر: 741
- (كانَ يُصلي بهم ذاتَ يومٍ، فمَرَّتِ امرأةُ بالبطحاءِ، فأشارَ إليها أنْ تَأَخَّرِي، فَرَجَعَتْ حتى صَلَّى، ثُمَّ مَرَّتْ).
سیدنا عبداللہ بن زید اور سیدنا ابوبشیر انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو ایک دن وادئ بطحا میں نماز پڑھا رہے تھے، ایک عورت نے سامنے سے گزرنا چاہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف اشارہ کیا کہ ٹھہر جا۔ پس وہ پیچھے ہٹ گئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو گئے تو وہ سامنے سے گزر گئی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 741]
492. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں راحت ملتی تھی
حدیث نمبر: 742
- (إنك لست مثلي، إنما جُعل قُرَّةُ عيني في الصلاة).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نماز پڑھ رہے تھے، ایک عورت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر رہی تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہوا تو اسے فرمایا: اگر تو چاہتی ہے تو لیٹ جا۔ اس نے کہا: میں ابھی ہشاش بشاش ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو میری مثل تو نہیں نا، میری تو آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 742]
493. نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کی ٹھنڈک
حدیث نمبر: 743
-" جعل قرة عيني في الصلاة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 743]
حدیث نمبر: 743M
- (جُعلَت قُرُّة عَيني في الصَّلاةِ).
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 743M]
494. نماز میں اس سے غافل کرنے والے امور سے دور رہا جائے
حدیث نمبر: 744
-" إنها تلهيني عن صلاتي، أو قال: تشغلني. يعني الخميصة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پھول بوٹیوں والی قمیص تھی، جو ابوجہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ یہ قمیص، انجانیہ قمیص سے بہتر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تو مجھے نماز سے غافل یا مشغول کرنے لگی تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 744]
495. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طویل نماز اور فرزندان امت کے حق میں دعائیں
حدیث نمبر: 745
-" إني صليت صلاة رغبة ورهبة، سألت الله عز وجل لأمتي ثلاثا، فأعطاني اثنتين ورد علي واحدة، سألته أن لا يسلط عليهم عدوا من غيرهم، فأعطانيها، وسألته أن لا يهلكهم غرقا، فأعطانيها، وسألته أن لا يجعل بأسهم بينهم، فردها علي".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن لمبی نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! آج آپ نے بہت لمبی نماز پڑھائی ہے، (کیا وجہ ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے آج ترہیب اور ترغیب والی نماز پڑھی ہے، میں نے اللہ تعالیٰ سے اپنی امت کے لیے تین چیزوں کا سوال کیا ہے، اس نے مجھے دو چیزیں عطا کر دیں اور ایک دعا قبول نہیں کی۔ میں نے اس سے سوال کیا کہ وہ میری امت پر غیروں کو بطور دشمن مسلط نہ کرے، اس نے مجھے یہ چیز عطا کر دی۔ (دوسرے نمبر پر) میں نے اس سے یہ سوال کیا کہ وہ میری امت کو غرق نہ کرے، اس نے یہ دعا بھی قبول کر لی اور میں نے (تیسرے نمبر پر) یہ سوال کیا کہ وہ میری امت کو آپس میں لڑنے سے بچائے، لیکن اس نے یہ دعا قبول نہ کی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 745]
496. مسلمانوں کے ایک دوسرے پر حقوق
حدیث نمبر: 746
-" ثلاث كلهن حق على كل مسلم: عيادة المريض وشهود الجنازة وتشميت العاطس إذا حمد الله عز وجل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تین حقوق ہر مسلمان پر واجب ہیں: مریض کی تیمارداری کرنا، جنازوں میں حاضر ہونا اور جب چھینکنے والا «‏‏‏‏ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» » ‏‏‏‏ کہے تو اسے «يرحمك الله» ا للہ تجھ پر رحم کرے کہنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 746]
497. جوتوں میں نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 747
-" جاءنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في مسجدنا بـ (قباء)، فجئت وأنا غلام [حدث] حتى جلست عن يمينه، [وجلس أبو بكر عن يساره] ثم دعا بشراب فشرب منه، ثم أعطانيه، وأنا عن يمينه، فشربت منه، ثم قام يصلي، فرأيته يصلي في نعليه".
محمد بن اسماعیل کہتے ہیں کہ کسی نے سیدنا عبداللہ ابوحبیبہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا تو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات یاد کی ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس مسجد قبا میں تشریف لائے، میں اس وقت نو عمر لڑکا تھا، میں آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائیں جانب بیٹھ گیا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب بیٹھے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب منگوایا، کچھ پیا اور باقی مجھے دے دیا، کیونکہ میں دائیں جانب بیٹھا تھا، میں نے وہ مشروب پی لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوتوں سمیت نماز پڑھ رہے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 747]
498. بطور مصلحت بعض نمازوں کا حکم دینا
حدیث نمبر: 748
-" حافظ على العصرين: صلاة قبل طلوع الشمس، وصلاة قبل غروبها".
سیدنا فضالہ لیثی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کچھ امور کی تعلیم دی، ان میں سے ایک امر یہ بھی تھا: پانچوں نمازوں کی محافظت کیا کر۔ میں نے کہا: ان گھڑیوں میں تو میں مصروف رہتا ہوں، آپ مجھے کوئی ایسا جامع و مانع حکم دیں کہ میں اس پر عمل کرتا رہوں اور وہ مجھے کفایت کرتا رہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو نمازوں یعنی طلوع آفتاب سے پہلے والی اور غروب آفتاب سے پہلے والی نمازوں کی محافظت کرتا رہ۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 748]
499. قاعد اور قائم کی نمازوں کے اجر و ثواب میں فرق
حدیث نمبر: 749
- (صلاةُ القاعِدِ على النِّصْفِ مِنْ صلاةِ القائمِ).
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیٹھ کر پڑھنے والے کی نماز کا اجر کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی بہ نسبت نصف ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 749]

Previous    24    25    26    27    28    29    30    31    32    Next