الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاذان و الصلاة
اذان اور نماز
حدیث نمبر: 631
-" صنعت هذا لكي لا تحرج أمتي. يعني الجمع بين الصلاتين".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کو جمع کر کے ادا کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے وجہ پوچھی گئی تو فرمایا: میں نے یہ نمازیں اس انداز میں اس لیے پڑھی ہیں تاکہ میری امت تنگی میں نہ پڑے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 631]
418. سفر کی وجہ سے نمازیں جمع کرنا
حدیث نمبر: 632
-" كان صلى الله عليه وسلم في غزو تبوك إذا ارتحل قبل زيغ الشمس أخر الظهر إلى أن يجمعها إلى العصر فيصليهما جميعا، وإذا ارتحل بعد زيغ الشمس عجل العصر إلى الظهر، وصلى الظهر والعصر جميعا، ثم سار وكان إذا ارتحل قبل المغرب أخر المغرب حتى يصليها مع العشاء، وإذا ارتحل بعد المغرب عجل العشاء فصلاها مع المغرب".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ تبوک (کے سفر) میں تھے۔ اگر سورج ڈھلنے سے پہلے کوچ کر جاتے تو ظہر کی نماز کو مؤخر کرتے یہاں تک کہ اسے عصر کے ساتھ جمع کرتے اور دونوں کو اکٹھا پڑھتے اور اگر سورج کے ڈھلنے کے بعد سفر شروع کرتے تو ظہر کے ساتھ عصر بھی پڑھ لیتے اور پھر سفر شروع کرتے۔ اسی طرح اگر غروب آفتاب سے پہلے کوچ کر جاتے تو مغرب کو مؤخر کرتے، یہاں تک کہ اسے عشاء کے ساتھ پڑھتے اور اگر غروب آفتاب کے بعد سفر شروع کرتے تو عشاء کی نماز کو جلدی کر کے مغرب کے ساتھ ہی پڑھ لیتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 632]
حدیث نمبر: 633
- (كان يجمع بين الصلاتين في السفر).
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں دو نمازوں کو جمع کر کے پڑھتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 633]
419. بارہ سنن موکدہ کی ادائیگی کا صلہ
حدیث نمبر: 634
-" من صلى اثنتي عشرة ركعة بنى الله له بيتا في الجنة".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بارہ رکعات پڑھیں، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 634]
420. قبل از ظہر چار سنتوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 635
-" أربع ركعات قبل الظهر يعدلن بصلاة السحر".
ابوصالح مرفوعًا اور مرسلاً دونوں طرح بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز ظہر سے قبل چار سنتیں، سحری کے وقت کی نماز کے برابر ہو جاتی ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 635]
حدیث نمبر: 636
-" من صلى الضحى أربعا وقبل الأولى أربعا، بني له بيت في الجنة".
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے چار رکعت نماز چاشت اور ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جائے گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 636]
421. قبل از ظہر سنتوں کی ادائیگی کی کیفیت
حدیث نمبر: 637
-" كان يصلي قبل الظهر أربعا يطيل فيهن القيام ويحسن فيهن الركوع والسجود، فأما ما لم يكن يدع صحيحا ولا مريضا ولا غائبا ولا شاهدا، فركعتين قبل الفجر".
قابوس اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ میرے باپ نے ایک عورت کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف بھیجا تاکہ وہ ان سے سوال کرے کہ کس نماز پر ہمیشگی کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے تھے، ان میں لمبا قیام کرتے اور اچھے انداز میں رکوع و سجود کیا کرتے تھے اور صحت مند یا مریض ہوتے نیز سفر و حضر میں (کسی صورت میں بھی) فجر کی دو سنتیں ترک نہیں کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 637]
422. قبل از ظہر چار سنتوں کی ادائیگی کی وجہ
حدیث نمبر: 638
- (كان يصلي قبلَ الظُّهرِ- بعد الزّوالِ- أربعاً، ويقولُ: إن أبوابَ السّماءِ تُفتحُ [فيها]، فأحبُّ أن أقدِّم فيها عمَلاً صالحاً).
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زوال کے بعد اور ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھتے اور فرماتے: اس وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ میں نیک عمل آگے بھیجوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 638]
423. نماز جمعہ سے پہلے والی سنتوں کی تعداد
حدیث نمبر: 639
-" اركع ركعتين ولا تعودن لمثل هذا. يعني: التأخير في المجيء إلى الجمعة".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سلیک غطفانی جمعہ کے روز مسجد میں داخل ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: دو رکعتیں پڑھ لے اور دوبارہ ایسا نہ کرنا۔ یعنی جمعہ کی نماز میں تاخیر نہ کرنا۔ اس نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر بیٹھ گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 639]
424. فجر کی دو سنتوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 640
-" إن الله عز وجل زادكم صلاة إلى صلاتكم هي خير لكم من حمر النعم ألا وهي الركعتان قبل صلاة الفجر".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں ایک اور نماز عطا کی ہے، وہ تمہارے حق میں سرخ اونٹوں سے بھی بہتر ہے۔ آگاہ رہو کہ وہ نماز، فجر کی نماز سے پہلے والی دو سنتیں ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 640]

Previous    13    14    15    16    17    18    19    20    21    Next