الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


سلسله احاديث صحيحه کل احادیث (4103)
حدیث نمبر سے تلاش:

سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الطهارة والوضوء
طہارت اور وضو کا بیان
268. سیدنا جبریل علیہ السلام نے وضوکی تعلیم دی
حدیث نمبر: 391
-" أتاه جبريل عليه السلام في أول ما أوحي إليه، فعلمه الوضوء والصلاة، فلما فرغ من الوضوء أخذ غرفة من ماء فنضح بها فرجه".
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی کے ابتدائی زمانے میں جبریل آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو اور نماز کی تعلیم دی، جب وہ وضو سے فارغ ہوئے تو پانی کا ایک چلو لیا اور اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک دیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 391]
269. مسواک کی اہمیت
حدیث نمبر: 392
- (أكثرتُ عليكم في السِّواكِ).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تم پر مسواک کے معاملے میں بہت زیادہ تاکید کرتا ہوں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 392]
حدیث نمبر: 393
-" أمرت بالسواك حتى خفت على أسناني".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مسواک کرنے کا (اس قدر زیادہ حکم دیا) کہ میں اپنے دانتوں کے بارے میں ڈرنے لگ گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 393]
حدیث نمبر: 394
-" كان لا ينام إلا والسواك عنده، فإذا استيقظ بدأ بالسواك".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے تو مسواک آپ کے پاس ہوتا، جب بیدار ہوتے تو مسواک سے ابتدا کرتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 394]
حدیث نمبر: 395
- (لولا أن أشُقَّ على أمتي؛ لَفَرَضْتُ على أمتي السِّوَاكَ كما فَرَضْتُ عليهم الوضوءَ).
عبد الرحمن بن ابی لیلی کسی صحابی رسول سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا تو ان پر مسواک کو یوں فرض قرار دیتا، جیسے وضو کو لازم کیا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 395]
270. وضو ایک تہائی نماز ہے
حدیث نمبر: 396
-" الصلاة ثلاثة أثلاث: الطهور ثلث والركوع ثلث والسجود ثلث، فمن أداها بحقها قبلت منه وقبل منه سائر عمله ومن ردت عليه صلاته رد عليه سائر عمله".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز تین حصوں پر مشتمل ہے: ایک تہائی حصہ طہارت ہے، ایک تہائی حصہ رکوع ہے اور ایک تہائی حصہ سجدے ہیں۔ جس نے اس کو کماحقہ ادا کیا، اس کی نماز بھی قبول کی جائے گی اور بقیہ اعمال بھی مقبول ہوں گے اور جس کی نماز رد کر دی گئی، اس کے باقی اعمال بھی رد کر دیے جائیں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 396]
271. آپ صلی اللہ علیہ وسلم عام برتنوں کے ساتھ وضو کر لیتے
حدیث نمبر: 397
-" كان يبعث إلى المطاهر، فيؤتى بالماء، فيشربه يرجو بركة أيدي المسلمين".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ ڈھانکے ہوئے نئے مٹکے سے وضو کرنا پسند کریں گے، یا لوٹے جیسے برتنوں سے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ لوٹے جیسے عام برتنوں میں (وضو کرنا پسند کروں گا)۔ بے شک اللہ تعالیٰ کا دین آسان ہے۔ ملت اسلام، نرمی و سہولت آمیز شریعت پر مشتمل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مطاہر کے لیے بھیجتے تھے، پس پانی لایا جاتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیتے تھے اور مسلمانوں کے ہاتھوں کی برکت کی امید کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 397]
272. وضو کا طریقہ
حدیث نمبر: 398
-" توضأ يا أبا جبير! لا تبدأ بفيك، فإن الكافر يبدأ بفيه".
سیدنا عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوجبیر رضی اللہ عنہ اپنی بیٹی کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شادی کی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے وضو کے پانی کا حکم دیا اور فرمایا: ابوجبیر! وضو کرو۔ ابوجبیر نے منہ سے (وضو کرنا) شروع کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو فرمایا: منہ سے شروع نہ کرو، کیونکہ کافر منہ سے شروع کرتا ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا (اور اس ترتیب سے وضو کیا)، ہیتھیلیاں دھوئیں، حتی کہ ان کو صاف کیا، تین بار کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، تین دفعہ چہرہ دھویا، تین بار کہنی تک دایاں بازو دھویا اور پھر تین دفعہ بایاں، پھر سر کا مسح کیا اور دونوں پاؤں دھوئے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 398]
حدیث نمبر: 399
-" كان إذا توضأ أدار الماء على مرفقيه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو پانی کو کہنیوں پر گھماتے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 399]
حدیث نمبر: 400
-" كان يتوضأ واحدة واحدة وثنتين ثنتين وثلاثا ثلاثا، كل ذلك يفعل".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی وضو میں ایک ایک دفعہ (اعضا دھوتے)، کبھی دو دو دفعہ اور کبھی تین تین دفعہ۔ ان میں سے ہر طریقہ اپناتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الطهارة والوضوء/حدیث: 400]

1    2    3    4    5    Next