ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ہمیں دکھانے کے لیے ایک لکڑی کا مضبوط، موٹا اور لوہے کا پترا چڑھا ہوا پیالہ لے کر آئے اور فرمانے لگے: اے ثابت! یہ پیالہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي قَدَحِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 194]
تخریج الحدیث: «سنده حسن» : «(شرح السنه 370/11 ح3033 عن الترمذي به.)» اس کے راوی حسین بن علی بن اسود العجلی جمہور کے نزدیک موثق ہونے کی وجہ سے حسن الحدیث تھے، لہٰذا یہ سند حسن ہے۔
2. حضور صلی اللہ علیہ وسلم تمام مشروبات اس پیالے میں نوش فرماتے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پیالے میں ہر قسم کا مشروب، پانی، نبیذ، شہد اور دودھ پلایا۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي قَدَحِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 195]
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» : «(صحيح مسلم: 2008) من حديث حماد بن سلمة عن ثابت عن انس رضى الله عنه به.»