الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


صحيفه همام بن منبه کل احادیث (139)
حدیث نمبر سے تلاش:

صحيفه همام بن منبه
सहीफ़ा हम्माम इब्न मुनब्बिह
متفرق
متفرق
71. انسان کے جوڑوں پر ہر روز صدقہ واجب ہے
حدیث نمبر: 71
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ سُلامَى مِنَ النَّاسِ عَلَيْهِ صَدَقَةٌ، كُلَّ يَوْمٍ تَطْلُعُ عَلَيْهِ الشَّمْسُ، قَالَ: تَعْدِلُ بَيْنَ الاثْنَيْنِ صَدَقَةٌ، وَتُعِينُ الرَّجُلَ فِي دَابَّتِهِ وَتَحْمِلُهُ عَلَيْهَا، أَوْ تَرْفَعُ لَهُ عَلَيْهَا مَتَاعَهُ صَدَقَةٌ، وَالْكَلِمَةُ الطَّيِّبَةُ صَدَقَةٌ، وَكُلُّ خُطْوَةٍ تَمْشِيهَا إِلَى الصَّلاةِ صَدَقَةٌ، وَتُمِيطُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمیوں کے درمیان عدل (انصاف) کرنا صدقہ ہے، کسی آدمی کا سواری پر سوار کرنے میں تعاون کرنا، اسے سواری پر سوار کرانا اور سواری پر اس کا سامان لادنا صدقہ ہے اور اچھا بول کہنا صدقہ ہے۔ فرمایا: ہر وہ قدم جو نماز کے لیے اٹھتا ہے یہ بھی ایک صدقہ ہے نیز راستے سے کسی تکلیف دہ چیز کو دور کرنا بھی صدقہ ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 71]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الجهاد، باب من أخذ بالركاب ونحوه، رقم: 2989، حدثنا إسحٰق: أخبرنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر، عن همام، عن أبى هريرة رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - صحيح مسلم، كتاب الزكوٰة، باب بيان أن اسم الصدقة يقع على كل نوع من المعروف، رقم: 1009/56، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا، حدثنا أبو هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 72/16، رقم: 72/8168.»

72. جانوروں کی زکوۃ ادا نہ کرنے کا انجام بد
حدیث نمبر: 72
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا مَا رَبُّ النَّعَمِ لَمْ يُعْطِ حَقَّهَا، تُسَلَّطُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ تَخْبِطُ وَجْهَهُ بِأَخْفَافِهَا"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو مالک اپنے جانوروں کی زکوۃ نہیں نکالتا روز قیامت وہی جانور اس پر مسلط کیے جائیں گے جو اس کے چہرے کو اپنے کھروں سے سخت روندیں گے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الحيل، باب فى الزكوٰة، رقم: 6959، حدثني إسحاق: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه عن أبى هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - صحيح مسلم، كتاب الزكوٰة، باب تغليظ عقوبة من لا يؤدي الزكوٰة، رقم: 990 - مسند أحمد: 73/16، رقم: 73/1869 - شرح السنة، رقم: 1562.»

73. مال کی زکوۃ ادا نہ کرنے کا انجام
حدیث نمبر: 73
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَكُونُ كَنْزُ أَحَدِكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ، يَفِرُّ مِنْهُ صَاحِبُهُ وَيَطْلُبُهُ وَيَقُولُ: أَنَا كَنْزُكَ، قَالَ: وَاللَّهِ لَنْ يَزَالَ يَطْلُبُهُ حَتَّى يَبْسُطَ يَدَهُ فَيُلْقِمَهَا فَاهُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے روز تم میں سے ایک شخص کا خزانہ (جس سے وہ زکوۃ نہیں نکالتا تھا) گنجے سانپ کی شکل اختیار کرے گا، اور وہ صاحب خزانہ اس سے بھاگے گا مگر وہ گنجا سانپ اس کے پیچھے رہے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: واللہ، اللہ کی قسم! وہ سانپ مسلسل اس کا پیچھا کرتا رہے گا، حتی کہ وہ شخص اپنا ہاتھ پھیلائے گا تو یہ سانپ اسے نگل لے گا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الحيل، باب باب فى الزكوٰة، رقم: 6957، حدثني إسحاق: أخبرنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام، عن أبى هريرة رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - مسند أحمد: 74/16، رقم: 74/8170 - شرح السنة: 480/5، باب وعيد مانع الزكوٰة، رقم: 480.»

74. ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کی ممانعت
حدیث نمبر: 74
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يُبَالُ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ الَّذِي لا يَجْرِي، ثُمَّ يُغْتَسَلُ بِهِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھڑے پانی میں پیشاب نہ کیا جائے کہ پھر اس سے غسل کیا جائے گا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 74]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الوضوء، باب البول فى الماء الدائم، رقم: 239 - صحيح مسلم، كتاب الطهارة، باب النهى عن البول فى الماء الراكد، رقم: 286/96، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - سنن الكبرىٰ: 334/1، كتاب الطهارة، باب الماء الدائم تقع فيه نجاسة - مصنف عبدالرزاق: 89/1، باب البول فى الماء الدائم، رقم: 299 - شرح السنة: 66/2، باب النهى عن البول فى الماء الدائم - سنن الترمذي، أبواب الطهارة، باب ما جاء فى كراهية البول فى الماء الراكد، رقم: 68 - مسند أحمد: 74/16، رقم: 76/8171.»

75. حقیقی مسکین کون ہے
حدیث نمبر: 75
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ الْمِسْكِينُ هَذَا الطَّوَّافَ الَّذِي يَطُوفُ عَلَى النَّاسِ تَرُدُّهُ اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ وَالتَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ، إِنَّمَا الْمِسْكِينُ الَّذِي لا يَجِدُ غِنًى يُغْنِيهِ، وَيَسْتَحْيِي أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ، وَلا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقَ عَلَيْهِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: در در گھومنے والا، جو لوگوں کے پاس چکر لگاتا اور جو لقمہ دو لقمے اور کھجور دو کھجور لے کر واپس چلا جاتا ہے وہ مسکین نہیں ہے۔ بلکہ اصل مسکین وہ ہے جس کے پاس اتنا مال نہ ہو جس سے وہ اپنی ضروریات پوری کر سکے اور لوگوں سے سوال کرنے میں حیا محسوس کرتا ہے۔ نیز (اس کی ظاہری کیفیت سے مسکینی) محسوس نہیں ہوتی،کہ اس پر صدقہ کیا جا سکے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الزكوٰة، باب قول الله تعالٰى ﴿لَا يَسْئَلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًا﴾ (بقرة: 273) رقم: 1479، وكتاب التفسير، رقم: 4539 - صحيح مسلم، كتاب الزكوٰة، باب المسكين الذى لا يجد غني، ولا يفطن له فيصدق عليه، رقم: 1039/102 - شرح السنة: 87/6، باب من لا تحل له الصدقة من الأغنياء والأقوياء، رقم: 1603 - مسند أحمد: 75/16، رقم: 8172، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: .... .»

76. عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے
حدیث نمبر: 76
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَصُومُ الْمَرْأَةُ وَبَعْلُهَا شَاهِدٌ إِلا بِإِذْنِهِ، وَلا تَأْذَنُ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاهِدٌ إِلا بِإِذْنِهِ، وَمَا أَنْفَقَتْ مِنْ كَسْبِهِ مِنْ غَيْرِ أَمْرِهِ فَإِنَّ نِصْفَ أَجْرِهِ لَهُ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی عورت اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر نہ تو (نفلی) روزہ رکھے اور نہ اس کی اجازت کے بغیر گھر میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت دے۔ (ہاں) جو وہ اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اس کی کمائی سے کچھ خرچ کرے گی تو اس خرچ کا نصف اجر خاوند کو ملے گا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 76]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب البيوع، باب قول الله تعالٰى ﴿اَنْفِقُوْا مِنْ طَيِّبٰتِ مَا كَسَبْتُمْ﴾ (البقرة: 267) رقم:2066، حدثنا يحيٰي بن جعفر: حدثنا عبدالرزاق عن معمر، عن همام قال: سمعت أبا هريرة رضى الله عنه عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: ....، وكتاب النكاح، باب صوم المرأة بإذن زوجها تطوعًا، رقم: 5192، 5195 - صحيح مسلم، كتاب الزكوٰة، باب أنفق العبد من مال مولاه، رقم: 1026/84، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبوهريرة عن محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - سنن أبى داؤد، كتاب الزكوٰة، باب المرأة تتصدق من بيت زوجها، رقم: 1687 - مسند أحمد 76/16-77، رقم: 8173/ 77، 78، 79 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الصيام، باب صيام المرأة بغير إذن زوجها، رقم: 7886 - شرح السنة: 202/6، كتاب الزكوٰة، باب المرأة تتصدق من مال الزوج الخازن، والعبد من مال مولاه.»

77. موت کی تمنا مت کرو
حدیث نمبر: 77
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَتَمَنَّى أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ وَلا يَدْعُ بِهِ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَهُ، إِنَّهُ إِذَا مَاتَ أَحَدُكُمُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ، أَوْ قَالَ أَجَلُهُ، وَإِنَّهُ لا يَزِيدُ الْمُؤْمِنَ عُمْرُهُ إِلا خَيْرًا"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی شخص مرنے کی تمنا نہ کرے اور موت کے آنے سے قبل اس کی دعا بھی نہ کرے، اس لیے کہ تم میں سے جب کوئی مرتا ہے تو اس کا (وسیلہ) عمل ختم ہو جاتا ہے یقیناً مومن کی عمر اس کی خیر ہی میں اضافہ کرتی ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 77]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب المرضي، باب تمنى المريض الموت: 5671 - صحيح مسلم، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والإستغفار، باب تمنى الموت لضر نزل به، رقم: 2682/13، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - شرح السنة: 259/259/5، باب كراهة تمنى الموت، رقم: 1446 - مصنف عبدالرزاق: 314/11، كتاب الجامع من المصنف، باب تمني الموت - مسند أحمد: 7/16، رقم: 80/8174.»

78. انگور، کو ”کرم“ نہ کہو، مسلمان ”کرم“ ہے
حدیث نمبر: 78
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَقُلْ أَحَدُكُمْ لِلْعِنَبِ الْكَرْمُ، إِنَّمَا الْكَرْمُ الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی انگور کو «كرم» (عزت و سخاوت) نہ کے، کیونکہ «كرم» (تو) صرف مسلمان مرد ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 78]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الأدب، باب قول النبى صلى الله عليه وسلم إنما الكرم قلب المؤمن، رقم: 6183 - صحيح مسلم، كتاب الألفاظ من الأدب وغيرها، باب كراهة تسمية العنب كرما، رقم: 2247، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 87/16، رقم: 81/8175 - مصنف عبدالرزاق: 436/11، كتاب الجامع، باب مثل المؤمن الذى لا يقرأ القرآن.»

79. ایک دفینے کا عمدہ فیصلہ
حدیث نمبر: 79
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اشْتَرَى رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ عَقَارًا، فَوَجَدَ الرَّجُلُ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ فِي عَقَارِهِ جَرَّةً فِيهَا ذَهَبٌ، فَقَالَ لَهُ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ: خُذْ ذَهَبَكَ مِنِّي، إِنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ الأَرْضَ وَلَمْ أَبْتَعْ مِنْكَ الذَّهَبَ، فَقَالَ الَّذِي شَرَى الأَرْضَ: إِنَّمَا بِعْتُكَ الأَرْضَ وَمَا فِيهَا، فَتَحَاكَمَا إِلَى رَجُلٍ، فَقَالَ الَّذِي تَحَاكَمَا إِلَيْهِ: أَلَكُمَا وَلَدٌ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: لِي غُلامٌ، وَقَالَ الآخَرُ: لِي جَارِيَةٌ، فَقَالَ: أَنْكِحِ الْغُلامَ الْجَارِيَةَ، وَأَنْفِقُوا عَلَى أَنْفُسِكُمَا مِنْهُ وَتَصَدَّقَا"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک شخص نے کسی (دوسرے شخص) سے زمین خریدی اور خریدار کو اس زمین سے سونے کا گھڑا ملا، چناچہ خریدار نے مالک زمین سے کہا: آپ اپنا سونا مجھ سے لے لیں، کیونکہ میں نے آپ سے زمین خریدی تھی، سونا نہیں خریدا تھا۔ اس پر (مالک) زمین بیچنے والے نے کہا: میں نے زمین اور جو کچھ اس میں تھا (سب) آپ کو فروخت کیا تھا، پھر وہ دونوں ایک تیسرے شخص کے پاس اپنا مقدمہ لے کر گئے۔ اس فیصل نے ان سے پوچھا: تمہاری اولاد ہے؟ ان میں سے ایک نے کہا: میرا لڑکا ہے۔ اور دوسرے نے کہا: میری ایک لڑکی ہے۔ فیصل نے کہا: ان دونوں کی آپس میں شادی کر دو اور تم دونوں سونے میں سے کچھ حصہ اپنے اور ان کے اوپر خرچ کرو اور کچھ صدقہ کر دو۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الأنبياء، رقم 3472، حدثنا إسحٰق بن نصر: أخبرنا عبدالرزاق، عن معمر، عن همام، عن أبى هريرة رضى الله عنه قال: قال النبى صلى الله عليه وسلم .... - صحيح مسلم، كتاب الأقضية، باب استحباب إصلاح الحاكم بين الخصمين، رقم: 1721، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 79/16، رقم: 82/8176 - شرح السنة، باب اللقطة، رقم: 2212.»

80. اللہ تعالیٰ بندے کی توبہ پر خوش ہوتا ہے
حدیث نمبر: 80
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيَفْرَحُ أَحَدُكُمْ بِرَاحِلَتِهِ إِذَا ضَلَّتْ مِنْهُ ثُمَّ وَجَدَهَا؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَلَّهُ أَشَدُّ فَرَحًا بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ إِذَا تَابَ مِنْ أَحَدِكُمْ بِرَاحِلَتِهِ إِذَا وَجَدَهَا"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کسی شخص کی سواری گم ہو جائے پھر وہ اسے پا لے تو اسے خوشی ہوتی ہے؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: جی ہاں، اللہ کے رسول! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! تم گمشدہ سواری پا لینے پر جتنے خوش ہوتے ہو اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس سے کئی گناہ زیادہ خوش ہوتا ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 80]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الدعوات، باب التوبة، رقم: 6308، 6309 - صحيح مسلم، كتاب التوبة، باب الحض على التوبة والفرح بها، رقم: 2675/2، 2744/3، 2745، 2746 - مسند أحمد: 79/16، رقم: 83/8177، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال .... - مصنف عبدالرزاق: 297/11، 298 - شرح السنة، باب التوبة: 83/5، 84.»


Previous    4    5    6    7    8    9    10    11    12    Next