الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


صحيفه همام بن منبه کل احادیث (139)
حدیث نمبر سے تلاش:

صحيفه همام بن منبه
सहीफ़ा हम्माम इब्न मुनब्बिह
متفرق
متفرق
121. خطبہ جمعہ خاموشی سے سننا
حدیث نمبر: 121
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قُلْتَ لِلنَّاسِ أَنْصِتُوا وَهُمْ يَتَكَلَّمُونَ، فَقَدْ لَغَوْتَ عَلَى نَفْسِكَ يَعْنِي يَوْمَ الْجُمُعَةِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کے روز (دورانِ خطبہ) لوگوں کو تیرا یہ کہنا چپ رہو جب کہ وہ باہم گفتگو کر رہے ہوں، ایک فضول اور لغو بات ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 121]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الجمعة، باب الإنصات يوم الجمعة والإمام يخطب، رقم: 934 - صحيح مسلم، كتاب الجمعة، باب فى الإنصات يوم الجمعة فى الخطبة، رقم: 12، 851/11 - سنن الترمذي، أبواب الصلوٰة، باب ما جاء فى كراهية الكلام والامام يخطب، رقم: 512 - مسند أحمد: 101/16، رقم: 125/8318، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: .... - مصنف عبدالرزاق، باب ما يقع فى الجمعة: 223/3.»

122. جس کا کوئی ولی نہیں اس کا میں ولی ہوں
حدیث نمبر: 122
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِالْمُؤْمِنِينَ فِي كِتَابِ اللَّهِ، فَأَيُّكُمْ تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيْعَةً، فَادْعُونِي فَإِنِّي وَلِيُّهُ، وَأَيُّكُمْ مَا تَرَكَ مَالا، فَلْيُؤْثِرْ بِمَالِهِ عَصَبَتَهُ مَنْ كَانَ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کتاب اللہ کے مطابق دوسرے لوگوں کی نسبت میں اہل ایمان کا زیادہ قریبی ہوں، پس تم میں سے جو کوئی قرض یا عیال چھوڑ کر مرے، تو مجھے بلاؤ میں ان کی کفالت کروں گا۔ اور جو کوئی مال چھوڑ کر مرا، تو وہ (ورثہ میں) اپنے ورثاء کو ترجیح دے گا، وہ جو بھی ہوں۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 122]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الكفالة، باب الدين، رقم: 2298، 2398، 5371، 2399، 4781، 6731، 6745 - صحيح مسلم، كتاب الفرائض، باب من ترك مالا فلورثته، رقم: 1619/16، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - مسند أحمد: 101/16- 102، رقم: 126/8219 - مصنف عبدالرزاق، باب من مات وعليه دين، رقم: 15261 - شرح السنة، كتاب الفرائض، رقم: 2215، وقال: هذا حديث صحيح.»

123. دعا عزم مصمم کے ساتھ کرو یہ مت کہو کہ اے اللہ! تو چاہے تو بخش دے
حدیث نمبر: 123
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَقُلْ أَحَدُكُمُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إِنْ شِئْتَ، أَوِ ارْحَمْنِي إِنْ شِئْتَ، أَوِ ارْزُقْنِي إِنْ شِئْتَ، لِيَعْزِمِ الْمَسْأَلَةَ، إِنَّهُ يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ لا مُكْرِهَ لَهُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی اس انداز سے دعا نہ کرے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے مجھے بخش دے، اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما، یا اگر تو چاہے تو مجھے رزق دے۔ بلکہ وہ پورے یقین کے ساتھ مانگے کیونکہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کر گزرتا ہے، اس پر زبردستی کرنے والا کوئی نہیں۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 123]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التوحيد، باب فى المشيئة والإرادة، رقم: 7477، حدثنا يحيٰى: حدثنا عبدالرزاق، عن معمر، عن همام، سمع أبا هريرة عن النبى صلى الله عليه وسلم قال: .... - صحيح مسلم، كتاب الذكر والدعاء والتوبة والإستغفار، باب العزم بالدعاء ولا يقل إن شئت، رقم: 9، 8، 2679/7 - مسند أحمد: 102/16، رقم: 127/8220 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، باب الدعاء، رقم: 19641 - شرح السنة، كتاب الدعوات، باب من دعا فليعزم: 1391.»

124. پہلی امتوں کے لیے مال غنیمت جائز نہ تھا۔۔۔ اور ایک نبی کا واقعہ
حدیث نمبر: 124
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غَزَا نَبِيٌّ مِنَ الأَنْبِيَاءِ، فَقَالَ لِلْقَوْمِ: لا يَتْبَعْنِي رَجُلٌ قَدْ كَانَ مَلَكَ بُضْعَ امْرَأَةٍ يُرِيدُ أَنْ يَبْنِيَ بِهَا وَلَمَّا يَبْنِي، وَلا آخَرُ بَنَى بِنَاءً لَهُ وَلَمَّا يَرْفَعْ سُقُفَهَا، وَلا آخَرُ قَدِ اشْتَرَى غَنَمًا أَوْ خَلِفَاتٍ وَهُوَ يَنْتَظِرُ وِلادَهَا، فَغَزَا فَدَنَا الْقَرْيَةَ حِينَ صَلَّى الْعَصْرَ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ لِلشَّمْسِ: أَنْتِ مَأْمُورَةٌ وَأَنَا مَأْمُورٌ، اللَّهُمَّ احْبِسْهَا عَلَيَّ شَيْئًا، فَحُبِسَتْ عَلَيْهِ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَجَمَعُوا مَا غَنِمُوا، فَأَقْبَلَتِ النَّارُ لِتَأْكُلَهُ فَأَبَتْ أَنْ تَطْعَمَهُ، فَقَالَ: فِيكُمْ غُلُولٌ، فَلْيُبَايِعْنِي مِنْ كُلِّ قَبِيلَةٍ رَجُلٌ، فَبَايَعُوهُ فَلَصِقَتْ يَدُ رَجُلٍ بِيَدِهِ فَقَالَ: فِيكُمُ الْغُلُولُ، فَلْتُبَايِعْنِي قَبِيلَتُهُ، فَبَايَعَتْهُ قَبِيلَتُهُ فَلَصِقَ يَدُ رَجُلَيْنِ أَوْ ثَلاثَةٍ بِيَدِهِ، فَقَالَ: فِيكُمُ الْغُلُولُ، أَنْتُمْ غَلَلْتُمْ، قَالَ: فَأَخْرَجُوا لَهُ مِثْلَ رَأْسِ بَقَرَةٍ مِنْ ذَهَبٍ فَوَضَعُوهُ فِي الْمَالِ وَهُوَ بِالصَّعِيدِ فَأَقْبَلَتِ النَّارُ فَأَكَلَتْهُ، قَالَ: فَلَمْ تَحِلَّ الْغَنَائِمُ لأَحَدٍ مِنْ قَبْلِنَا، ذَلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ رَأَى ضَعْفَنَا وَعَجْزَنَا فَطَيَّبَهَا لَنَا"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (گذشتہ) انبیآء علیھم السلام میں سے ایک نبی نے لڑائی کی تیاری کی اور انہوں نے قوم سے کہا: ایسا شخص میری اتباع نہ کرے جس نے شادی کی ہے اور وہ اپنی بیوی سے شب زفاف گزارنے کا متمنی ہو۔ لیکن ابھی اپنی بیوی سے خلوت نشین نہیں ہوا۔ اور نہ وہ شخص میری پیروی کرے جس نے اپنا مکان تعمیر کیا ہے لیکن اس پر چھت نہیں چڑھائی اور نہ وہ شخص چلے جس نے گابھن بکریاں اور گابھن اونٹنیاں خریدی ہیں اور وہ ان کے بچے پیدا ہونے کا منتظر ہے، پھر اس نبی نے جنگ لڑی نماز عصر کے وقت یا عصر کے قریب اس بستی میں پہنچے تو اس نبی علیہ السلام نے سورج سے کہا: تو بھی امرِ الٰہی کا پابند ہے اور میں بھی امرِ الٰہی کا پابند ہوں۔ (اس کے بعد اللہ کے حضور دعا کی) اے اللہ! اس سورج کو کچھ وقت میرے خاطر روک دے۔ پھر سورج روک دیا گیا، حتٰی کہ اللہ نے انہیں فتح یاب فرمایا، پھر لوگوں نے مالِ غنیمت جمع کیا (جب جمع کر چکے تو) پھر اسے لقمہ (جلانے) کے لیے آگ آئی، لیکن اس نے لقمہ (جلانے) بنانے (کھانے) سے انکار کر دیا۔ اس پر اس (نبی علیہ السلام) نے کہا: تم میں سے کسی آدمی نے (مال غنیمت) میں خیانت کی ہے۔ لہٰذا ہر قبیلے کا ایک ایک آدمی میرے ہاتھ پر بیعت کرے، پھر جب سلسلہ بیعت شروع ہوا۔ تو ایک آدمی کا ہاتھ اس نبی (علیہ السلام) کے ہاتھ سے چمٹ گیا۔ تو نبی علیہ السلام نے فرمایا: خیانت کرنے والا آدمی تمہارے ہی قبیلہ میں موجود ہے، لہٰذا اب تمہارا پورا قبیلہ میرے ہاتھ پر بیعت کرے۔ چنانچہ انہوں نے بیعت کی اور پھر دو یا تین آدمیوں کے ہاتھ نبی علیہ السلام کے ہاتھ سے چمٹ گئے۔ نبی علیہ السلام نے فرمایا: خیانت تمہارے قبیلہ والوں نے کی ہے۔ آخر کار وہ گائے کے سر کے برابر سونا نکال لائے (جو مال غنیمت میں سے چرا لیا گیا تھا) اور اسے مال غنیمت میں رکھ دیا، پھر آگ آئی اور اس مال کو لقمہ بنا لیا۔ (آخر میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم سے پہلے لوگوں کے لیے غنیمت کا مال جائز نہیں تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ہماری کمزوری اور عاجزی کے پیشِ نظر اس مال کو ہمارے لیے جائز بنا دیا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 124]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب فرض الخمس، باب قول النبى صلى الله عليه وسلم وأحلت لكم الغنائم، رقم: 3124، حدثنا محمد بن العلاء عن ابن المبارك، عن معمر، عن همام بن منبه، عن أبى هريرة رضى الله عنه قال: قال النبى صلى الله عليه وسلم: .... - صحيح مسلم، كتاب الجهاد والسير، باب تحليل الغنائم لهذه الأمة خاصة، رقم: 1747/32، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: أخبرنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - مسند أحمد: 102/16، رقم: 128/8221 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجهاد، باب الغلول، رقم: 9492 - شرح السنة، باب حل الغنيمة لهذه الأمة، رقم: 2719.»

125. سیدنا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی خلافت کی طرف اشارہ
حدیث نمبر: 125
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُ أَنِّي أَنْزِعُ عَلَى حَوْضٍ أَسْقِي النَّاسَ، فَأَتَانِي أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَ الدَّلْوَ مِنْ يَدِي لِيُرِيحَنِي، فَنَزَعَ دَلْوَيْنِ وَفِي نَزْعِهِ ضَعْفٌ وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ، قَالَ: فَأَتَانِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَأَخَذَهَا مِنْهُ، فَلَمْ يَنْزِعْ رَجُلٌ نَزْعَهُ حَتَّى وَلَّى النَّاسُ وَالْحَوْضُ يَنْفَجِرُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک مرتبہ میں سو رہا تھا، میں نے خواب دیکھا کہ میں حوض سے پانی کھینچ کر لوگوں کو پلا رہا ہوں، پھر ابو بکر میرے پاس آئے اور مجھے راحت پہنچانے کے لیے میرے ہاتھ سے ڈول لے لیا، اور دو ڈول پانی نکالا، اور ان کے پانی نکالنے میں کمزوری تھی۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر میرے پاس عمر بن خطاب آئے اور وہ ڈول ان سے لے لیا اور ان کے پانی نکالنے میں ان جیسا کوئی دوسرا آدمی ڈول نہ نکال سکا، حتیٰ کہ لوگ سیراب ہو کر چلے گئے اور حوض لبالب بہہ رہا تھا۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 125]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب التعبير، باب الاستراحة فى المنام، رقم: 7022، حدثنا إسحاق بن إبراهيم: حدثنا عبدالرزاق عن معمر، عن همام: انه سمع أبا هريرة رضى الله عنه يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - صحيح مسلم، كتاب فضائل الصحابة، باب من فضائل عمر رضي الله عنه، رقم: 19، 18، 2392/17 - مسند أحمد: 103/16، رقم: 129/8222 - شرح السنة، كتاب فضائل الصحابة، باب فى فضائل عمر بن خطاب رضي الله عنه، رقم: 3882 - مشكوٰة المصابيح، رقم: 6040، 6041.»

126. قیامت سے پہلے ایک عجمی قوم سے لڑائی
حدیث نمبر: 126
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا جُورَ كِرْمَانَ قَوْمًا مِنَ الأَعَاجِمِ حُمْرَ الْوُجُوهِ فُطْسَ الأُنُوفِ صِغَارَ الأَعْيُنِ، كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت تب تک قائم نہ ہو گی جب تک تم جور کرمان سے قتال نہ کر لو گے، وہ ایک عجمی قوم ہے۔ ان کے چہرے سرخ، آنکھیں چھوٹی اور ناک چپٹی ہو گی۔ ان کے چہرے ایسے ہوں گے جیسے کوٹی ہوئی ڈھالیں ہیں۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 126]
تخریج الحدیث: ( «صحيح بخاري، كتاب المناقب، باب علامات النبوة فى الإسلام، رقم: 3590، حدثنا يحيٰى: حدثنا عبدالرزاق عن معمر، عن همام، عن أبى هريرة رضي الله عنه: أن النبى صلى الله عليه وسلم قال: ((لَا تَقُوْمُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوْا خُوزًا، وَكَرْمَانَ مِنَ الْأَعَاجِمِ حُمْرَ الْوُجُوْهِ فُطْسَ الْأُنُوفِ صِغَارَ الْأَعْيُنِ وُجُوهُهُمُ الْمَجَانُّ الْمُطْرَقَةُ نِعَالُهُمُ الشَّعَرُ)) تابعه غيره عن عبدالرزاق - صحيح مسلم، كتاب الفتن وأشراط الساعة، باب لا تقوم الساعة حتى يمر الرجل بقبر الرجل، رقم: 66، 65، 64، 2912/63 - مسند أحمد: 104/16، رقم: 130/8223 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، باب أشراط الساعة، رقم: 20782 - شرح السنة، كتاب الفتن، باب قتال الترك وقتال اليهود، رقم: 4244.»

127. قیامت سے پہلے بال کے جوتے والوں سے جنگ
حدیث نمبر: 127
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا قَوْمًا نِعَالُهُمُ الشَّعَرُ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت تب تک قائم نہیں ہو گی جب تک تم ایسی قوم سے قتال نہ کرو جس کے جوتے بال کے ہوں گے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 127]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الجهاد والسير، باب قتال الذين ينتعلون الشعر، رقم: 2929 - صحيح مسلم، كتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتى يمر الرجل بقبر الرجل، رقم: 7312 - مسند أحمد: 104/16، رقم: 131/8224، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: .... - شرح السنة: 39/15، كتاب الفتن، باب قتال الترك وقتال اليهود» (یہ حدیث نمبر (126) کا ایک جز ہے).

128. گھوڑے اور اونٹ والوں میں فخر و غرور اور بکری والوں میں عاجزی ہوتی ہے
حدیث نمبر: 128
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْخُيَلاءُ وَالْفَخْرُ فِي أَهْلِ الْخَيْلِ وَالإِبِلِ، وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گھوڑے اور اونٹ والوں میں فخر و غرور ہوتا ہے اور بکریاں چرانے والوں میں سنجیدگی اور وقار ہے۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 128]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب بدء الخلق، باب خير مال المسلم غنم يتبع بها شعف الجبال، رقم: 3301 - صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب تفاضل أهل الإيمان فيه، رقم: 91، 86، 52/85 - مسند أحمد: 104/16، رقم: 8225، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: .... .»

129. امارت اور حکمرانی قریش کا حق ہے
حدیث نمبر: 129
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي هَذِهِ الشَّأْنِ أُرَاهُ يَعْنِي الإِمَارَةَ مُسْلِمُهُمْ تَبَعٌ لِمُسْلِمِهِمْ وَكَافِرُهُمْ تَبَعٌ لِكَافِرِهِمْ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں سمجھتا ہوں کہ لوگ اس معاملہ یعنی امارت میں قریش کے تابع ہیں۔ مسلمان، مسلمان قریشیوں کے اور کافر، کافر قریشیوں کے تابع ہیں۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 129]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب المناقب، باب قول الله تعالٰى ﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ...﴾، رقم: 3495 - صحيح مسلم، كتاب الإمارة، باب الناس تبع لقريش والخلافة فى القريش، رقم: 1818/1، 1818/2، 1821/5، 1821/6، 1821/7، 1821/8، وحدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - مسند أحمد: 105/16، رقم: 133/8226 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، فضائل قريش، رقم: 19895 - شرح السنة، كتاب فضائل الصحابة، باب مناقب قريش، رقم: 3847.»

130. قریش کی عورتوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 130
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الإِبِلَ صَالِحُ نِسَاءِ قُرَيْشٍ، أَحْنَاهُ عَلَى وَلَدٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ"
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اونٹ پر سفر کرنے والی عورتوں میں بہتریں قریش کی عورتیں ہیں، جو اپنے بچوں پر کم سنی میں انتہائی شفیق اور اپنے شوہر کے مال کی بہت زیادہ حفاظت کرنے والی ہیں۔ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 130]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب أحاديث الأنبياء، باب قوله تعالى ﴿إِذْ قَالَتِ الْمَلاَئِكَةُ يَا مَرْيَمُ﴾، رقم: 3434، وكتاب النكاح، رقم: 5082، وكتاب النفقات، رقم: 5365 - صحيح مسلم، كتاب فضائل نساء قريش: 2527/202، حدثنا محمد بن رافع وعبد بن حميد: قال ابن رافع: حدثنا، وقال عبد: أخبرنا، عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، عن أبى هريرة رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: .... - مسند أحمد: 105/16، رقم: 134/8227 - مصنف عبدالرزاق، كتاب الجامع، باب حق الرجل على امرأته، رقم: 20603 - شرح السنة، كتاب الفضائل، باب قال الله تعالىٰ ﴿يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِّنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ﴾، رقم: 3965.»


Previous    9    10    11    12    13    14    Next