نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی لونڈی میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ولد الزنا کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جوتیوں کی ایسی جوڑی جسے پہن کر جہاد کروں، وہ ولد الزنا کو آزاد کرنے سے بہتر ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2531]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 18088، ومصباح الزجاجة: 898)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/463)، (ضعیف)» (سند میں ابویزید مجہول اور منکر الحدیث راوی ہے)
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک غلام اور ایک لونڈی میاں بیوی تھے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہو تو عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2532]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطلاق 2 (2237)، سنن النسائی/الطلاق 28 (3476)، (تحفة الأشراف: 17534) (ضعیف)» (سند میں اسحاق بن منصور اور عبید اللہ بن عبد الرحمن بن موھب دونوں ضعیف ہیں)