1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


الفتح الربانی
كِتَابُ الطَّهَارَةِ
طہارت کے ابواب
حدیث نمبر: 364
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ، وَكَانَ يَغْتَسِلُ مِنَ الْقَدَحِ وَهُوَ الْفَرَقُ
سیدہ عائشہ ؓ کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایسے برتن میں غسل کرتے تھے، جو ایک فَرَق کی مقدار کے برابر ہوتا تھا۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 384، ومسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24089 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24590»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 365
عَنْ مُعَاذَةَ الْعَدَوِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا أَخْبَرَتْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَأَنَا أَقُولُ لَهُ: أَبْقِ لِي، أَبْقِ لِي
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہتے تھی: میرے لیے باقی چھوڑو، میرے لیے بھی پانی رہنے دو۔
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 321، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24599 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25106»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 366
(وَعَنْهَا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ بِنَحْوِهِ) وَفِيهِ: فَأُبَادِرُهُ وَأَقُولُ: دَعْ لِي دَعْ لِي
۔ (دوسری سند) اسی طرح کی روایت ہے، البتہ اس میں ہے: پس میں آپ سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتی اور کہتی: میرے لیے بھی چھوڑو، میرے لیے بھی چھوڑو۔
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25378»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 367
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا كَانَتْ تَغْتَسِلُ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ يَغْرِفُ قَبْلَهَا وَتَغْرِفُ قَبْلَهُ، (وَفِي لَفْظٍ) كَانَ يَبْدَأُ قَبْلَهَا
سیدہ عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے پہلے چلّو بھرتے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے چلّو بھرتی، ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدہ سے پہلے شروع کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 273، 5956، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24991 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25505»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 368
عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ
سیدہ میمونہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 322، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26797 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27333»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 369
عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَةِ وَكَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ
سیدہ ام سلمہ ؓ سے مروی ہے کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک برتن سے جنابت والا غسل کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزے کی حالت میں ان کا بوسہ بھی لے لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 322، ومسلم: 296، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26498 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27031»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 370
عَنْ نَاعِمٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سُئِلَتْ: أَتَغْتَسِلُ الْمَرْأَةُ مَعَ الرَّجُلِ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ، إِذَا كَانَتْ كَيِّسَةً، رَأَيْتُنِي وَرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَغْتَسِلُ مِنْ مِرْكَنٍ وَاحِدٍ نُفِيضُ عَلَى أَيْدِينَا حَتَّى نُنْقِيَهَا ثُمَّ نُفِيضُ عَلَيْنَا الْمَاءَ
مولائے ام سلمہ ناعم کہتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ ؓ سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا عورت اپنے خاوند کے ساتھ غسل کر سکتی ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، لیکن جب وہ عقلمند ہو، میں نے اپنے آپ کو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ ہم ایک ٹب سے غسل کرتے تھے اور اپنے ہاتھوں پر پانی ڈالتے، یہاں تک کہ ان کو صاف کر لیتے اور پھر اپنے جسموں پر پانی بہا دیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي: 1/ 129، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26749 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27285»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 371
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَالْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ تَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَكَانَ يَغْتَسِلُ بِخَمْسِ مَكَاكِيَّ وَيَتَوَضَّأُ بِمَكُّوكٍ
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبیِ کریم اور آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں میں سے ایک خاتون ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانچ مکوک سے غسل کرتے اور ایک مکوک سے وضو کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 264 بقصة الغسل فقط، ومسلم: 325،، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12105 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12129»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 372
عَنْ سَالِمِ بْنِ سَرْجٍ قَالَ: سَمِعْتُ أُمَّ صُبَيَّةَ الْجُهَنِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ: اخْتَلَفَتْ يَدِي وَيَدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْوُضُوءِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ
سیدہ ام صُبَیّہ جہنی ؓ کہتی ہیں: وضو کرنے کے لیے میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ باری باری برتن میں داخل ہو رہے تھے۔
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 24/ 595، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27067 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27607»

حكم: صحیح

حدیث نمبر: 373
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ الرِّجَالَ وَالنِّسَاءَ يَتَوَضَّؤُونَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ
سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ عہد ِ نبوی میں مرد اور عورتیں ایک برتن سے وضو کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 193، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4481 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4481»

حكم: صحیح


Previous    1    2    3    4    5    6    Next