سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 551]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه: 33، وأحمد: 3/ 303» ابوزبیر مدلس کا عنعنہ ہے۔
حدیث نمبر: 552
552 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ نا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو، نا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، أخرجه البخاري 108، ومسلم: 2،»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔ اسی کی مثل حدیث بیان کی۔ موسیٰ (روای حدیث) نے کہا: اس حدیث کو ہم نے صرف عبدالاعلیٰ سے سنا ہے اور ابوعوانہ تو اس حدیث کو عبدالاعلیٰ از سعید بن جبیر از ابن عباس کی سند سے روایت کرتے ہیں۔ [مسند الشهاب/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، عبدالاعلیٰ ثعلبی جمہور کے نزدیک ضعیف ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے حدیث بیان کرنے کے بارے میں بچو کیونکہ جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا اسے چاہیے کہ اپناٹھکانا جہنم میں بنالے اور جس نے قرآن میں علم کے بغیر جھوٹ بولا اسے بھی چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه والترمذي فى «جامعه» برقم: 2950، 2951، والدارمي فى «مسنده» برقم: 238، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2098» عبد الا علی ثعلبی جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔
ابومریم کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے سنا: میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ بولا اسے چاہیے کہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنا لے؟“ تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کچھ بھی نہ کہا۔ [مسند الشهاب/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابويعلى: 1636، وشرح مشكل الآثار: 396» على بن ابی فاطمہ غنوی متروک ہے۔
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنائے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 556]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مسند الشاميين: 227، وتاريخ دمشق: 33/ 33» ابومدرک کی توثیق نہیں ملی۔
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر ذرا سا بھی جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 557]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 675، جزء: 22» عمر بن عبد اللہ بن یعلی بن مرۃ اور اس کا والد ضعیف ہیں۔
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے نبی پر یا اپنے بھائیوں پر یا اپنے والدین پر جھوٹ باندھا وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ پائے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 558]
سیدنا عمرو بن عبہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 559]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه تاريخ جرجان: 257، طرق حديث من كذب للطبراني: 139»
سیدنا عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے (لوگوں کو) گمراہ کرنے کے لیے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 560]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 1876، مسند الشاشي: 718» اعمش مدلس کا عنعنہ ہے۔