سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ کے ذمے ہے جو اس نے (عاریتا) لیا یہاں تک کہ (اسے) ادا کر دے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 281]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود: 3561، وترمذي: 1266، وابن ماجه: 2400،» سعید بن ابی عروبہ اور قتادہ مدلس راویوں کا عنعنہ ہے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 282]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ اسی کا ہے جس کے بستر پر پیدا ہو اور زانی کے لیے پتھر ہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 283]
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہمان نوازی دیہاتیوں پر (واجب) ہے اور شہریوں پر (واجب) نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 284]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الكامل لابن عدى: 440/1، والتمهيد: 21/ 44» -ابراہیم بن عبدالله بن اخی عبدالرزاق منکر الحدیث ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
203. لِلسَّائِلِ حَقٌّ وَإِنْ جَاءَ عَلَى فَرَسٍ
203. سائل کا حق ہے اگر چہ وہ گھوڑے پر سوار ہوکر آئے
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سائل کا حق ہے اگر چہ وہ گھوڑے پر سوار ہوکر آئے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 285]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود: 1665، وأحمد: 201/1، وابن خزيمة: 2468»
204. أَيُّ دَاءٍ أَدْوَأُ مِنَ الْبُخْلِ
204. بخل سے زیادہ بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بخل سے زیادہ بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے؟“[مسند الشهاب/حدیث: 286]
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بخل سے بدترین اور کیا بیماری ہو سکتی ہے؟“[مسند الشهاب/حدیث: 287]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ہبہ کرده چیز واپس لینے والا شخص اس کتے کی مثل ہے جو اپنی ہی قے چاٹنے لگے ہمارے لیے بری مثال نہیں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 288]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 2589، ومسلم: 1622، وأبو داود: 3522، وابن ماجه: 2385، والنسائي: 3728، وترمذي: 1298»
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمايا: ”سبزہ کی طرف دیکھنا بصارت میں اضافہ کرتی ہے اور خوبصورت عورت کی طرف دیکھنا بھی بصارت میں اضافہ کرتی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 289]
تخریج الحدیث: باطل، ابوالفضل محمد بن عبد الرحمٰن بن عبد اللہ نامی راوی کے متعلق حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس نے ایک باطل روایت بیان کی ہے اور پھر حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے یہی روایت ذکر کی۔ م «يزان الاعتدال: 3/ 627» مزید دیکھیے: «السلسلة الضعيفة: 1/ 257 تا 260»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: ”روز قیامت میری امت اس حال میں آئے گی کہ ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں وضو کے نشانات سے چمک رہے ہوں گے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 290]