سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان اہل یمن کا ہے، فقہ اہل یمن کی ہے اور حکمت بھی اہل یمن کی ہے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 161]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 4388، و مسلم 52»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں۔۔۔ مکمل حدیث بیان کی اور اس میں یہ بھی تھا: ”ایمان اہل یمن کا ہے اور حکمت بھی اہل یمن کی ہے۔“ یہ حدیث مختصر ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 4388، و مسلم 52»
حدیث نمبر: 163
163 - أنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ، أنا أَبُو زَيْدٍ الْمَرْوَزِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، نا مُسَدَّدُ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: أَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْيَمَنِ فَقَالَ: «الْإِيمَانُ هَا هُنَا» مُخْتَصَرٌ
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے یمن کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: ”ایمان اس طرف ہے۔“ یہ روایت مختصر ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 163]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه البخاري 3302، و أحمد: 118/4»
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان نے دھوکے سے قتل کرنے کو بند کر دیا ہے جس شخص نے کسی آدمی کو اس کے خون کی امان دی پھر اسے قتل کر دیا تو میں قاتل سے لاتعلق ہوں مقتول اگر چہ کافر ہی ہو۔“[مسند الشهاب/حدیث: 164]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم لابن الاعرابي: 612» رشدین بن سعد ضعیف ہے۔
سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی حرام کردہ چیز دوں کوچھوڑ دے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، و أخرجه البخاري 10، ومسلم 40،- و اأبو داود: 2481»
رشید ہجری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے کہا: گیا: ہمیں وہ حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں۔“[مسند الشهاب/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد: 1952» سیف مجہول، رشید ضعیف اور اس کا والد مجہول ہے۔
سیدنا عبد الله رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ اس پر ظلم کرے اور نہ اس پر ظلم ہونے دے۔“[مسند الشهاب/حدیث: 168]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 2442، ومسلم: 2580، و أبو داود: 4893، و ترمذي: 1426»
سیدنا عبد الله بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ وہ اس پر ظلم کرے اور نہ اس پر ظلم ہونے دے اور جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے اللہ اس کی ضرورت پوری کرنے میں رہتا ہے اور جس نے کسی مسلمان کی دنیاوی مصیبتوں میں سے کسی مصیبت کو دور کیا اللہ اس کی روز قیامت کی مصیبتوں میں سے کوئی مصیبت دور کرے گا اور جس نے کسی مسلمان کا پردہ رکھا اللہ روز قیا مت اس کا پردہ رکھے گا۔“[مسند الشهاب/حدیث: 169]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 2442، ومسلم: 2580، و أبو داود: 4893، و ترمذي: 1426»
سیدنا عبد الله بن عمر و رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اسلام نے فتح مکہ کے دن خطبہ دیا تو آپ نے اس میں یہ بات بھی ارشاد فرمائی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو داود:2751، وابن ماجه: 2685، وأحمد: 2/ 193، 2/ 215»