الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    


موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث (1852)
حدیث نمبر سے تلاش:

موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ
کتاب: حج کے بیان میں
حدیث نمبر: 738B1
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك أَنَّهُ سَمِعَ أَهْلَ الْعِلْمِ يَقُولُونَ: لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ رَفْعُ الصَّوْتِ بِالتَّلْبِيَةِ لِتُسْمِعِ الْمَرْأَةُ نَفْسَهَا
امام مالک رحمہ اللہ نے فر مایا: میں نے اہلِ علم سے سنا، کہتے تھے: یہ حکم عورتوں کو نہیں ہے، بلکہ عورتیں آہستہ سے لبیک کہیں اس طرح کہ آپ ہی سنیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 738B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 34»

حدیث نمبر: 738B2
قَالَ مَالِك: لَا يَرْفَعُ الْمُحْرِمُ صَوْتَهُ بِالْإِهْلَالِ فِي مَسَاجِدِ الْجَمَاعَاتِ لِيُسْمِعَ نَفْسَهُ، وَمَنْ يَلِيهِ إِلَّا فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَسْجِدِ مِنًى فَإِنَّهُ يَرْفَعُ صَوْتَهُ فِيهِمَا
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: محرم اپنی آواز کو بلند نہ کرے جامع مسجدوں میں، بلکہ اس طرح کہے کہ آپ سنے اور پاس والا نہ سنے، مگر مسجد منٰی اور مسجد الحرام میں یہ بلند آواز سے لبیک کہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 738B2]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 34»

حدیث نمبر: 738B3
قَالَ مَالِك: سَمِعْتُ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ يَسْتَحِبُّ التَّلْبِيَةَ دُبُرَ كُلِّ صَلَاةٍ، وَعَلَى كُلِّ شَرَفٍ مِنَ الْأَرْضِ
کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: میں نے سنا اہلِ علم سے، وہ مستحب جانتے تھے لبیک کہنا ہر نماز کے بعد اور ہر چڑھاؤ پر چڑھنے کے وقت۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 738B3]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 34»

11. بَابُ إِفْرَادِ الْحَجِّ
11. حج افراد کا بیان
حدیث نمبر: 739
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ:" خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَأَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ فَأَمَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَحَلَّ، وَأَمَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ أَوْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَلَمْ يُحِلُّوا حَتَّى كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ"
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم نکلے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حجۃ الوداع کے سال، تو ہم میں سے بعض لوگوں نے احرام باندھا عمرہ کا اور بعضوں نے حج اور عمرہ دونوں کا، اور بعضوں نے صرف حج کا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف حج کا احرام باندھا۔ سو جس نے عمرہ کا احرام باندھا تھا اس نے عمرہ کر کے احرام کھول ڈالا، اور جس نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا یا صرف حج کا اس نے احرام نہ کھولا دسویں تاریخ تک۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 319، 328، 1518، 1556، 1560، 1561، 1562، 1638، 1650، 1692، 1709، 1720، 1733، 1757، 1762، 1771، 1772، 1783، 1786، 1788، 2984، 4395، 4401، 4408، 5329، 5548، 5559، 6157، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1211، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 963، 2604، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3792، 3795، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2605، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1779، والترمذي فى «جامعه» برقم: 943، 945، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1888، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2963، 2981، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 877، 1499، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6357، والحميدي فى «مسنده» برقم: 203، 204، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 36»

حدیث نمبر: 740
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَفْرَدَ الْحَجَّ"
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1211، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3079، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3934، 3935، 3936، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1786، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2716، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3681، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1777، والترمذي فى «جامعه» برقم: 820، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1853، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2964، 2965، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8894، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24711، 25254، والحميدي فى «مسنده» برقم: 206، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8486، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 37»

حدیث نمبر: 741
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ وَكَانَ يَتِيمًا فِي حَجْرِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ: عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَفْرَدَ الْحَجَّ" . وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ سَمِعَ أَهْلَ الْعِلْمِ يَقُولُونَ: مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ مُفْرَدٍ، ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يُهِلَّ بَعْدَهُ بِعُمْرَةٍ فَلَيْسَ لَهُ ذَلِكَ. قَالَ مَالِك: وَذَلِكَ الَّذِي أَدْرَكْتُ عَلَيْهِ أَهْلَ الْعِلْمِ بِبَلَدِنَا
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے افراد کیا حج کا۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فر مایا: میں نے سنا اہلِ علم سے، کہتے تھے جس شخص نے احرام باندھا حجِ مفرد کا، پھر اس کا جی چاہا عمرہ کا احرام باندھنے کا، تو یہ جائز نہیں ہے۔ کہا امام مالک رحمہ اللہ نے: میں نے اپنے شہر کے اہلِ علم کو اسی پر پایا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1211، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3079، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3934، 3935، 3936، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1786، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2717، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3681، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1777، والترمذي فى «جامعه» برقم: 820، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1853، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2964، 2965، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8894، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2508، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24711، والحميدي فى «مسنده» برقم: 206، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4361، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 38»

12. بَابُ الْقِرَانِ فِي الْحَجِّ
12. حجِ قِران کا بیان
حدیث نمبر: 742
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ دَخَلَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ بِالسُّقْيَا، وَهُوَ يَنْجَعُ بَكَرَاتٍ لَهُ دَقِيقًا وَخَبَطًا، فَقَالَ: هَذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَنْهَى عَنْ أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَخَرَجَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ وَعَلَى يَدَيْهِ أَثَرُ الدَّقِيقِ وَالْخَبَطِ، فَمَا أَنْسَى أَثَرَ الدَّقِيقِ وَالْخَبَطِ عَلَى ذِرَاعَيْهِ، حَتَّى دَخَلَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَقَالَ:" أَنْتَ تَنْهَى عَنْ أَنْ يُقْرَنَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ"، فَقَالَ عُثْمَانُ: ذَلِكَ رَأْيِي فَخَرَجَ عَلِيٌّ مُغْضَبًا، وَهُوَ يَقُولُ: " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا"
حضرت محمد باقر سے روایت ہے کہ سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ آئے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس اور وہ پلا رہے تھے اپنے اونٹ کے بچوں کو گھلا ہوا آٹا اور چارہ پانی میں۔ تو کہا سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ منع کرتے ہیں قران سے درمیان حج اور عمرہ کے۔ پس نکلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ہاتھوں میں آٹے کے نشان تھے، سو میں اب تک اس آٹے کے نشانوں کو جو ان کے ہاتھ پر تھے نہیں بھولا، اور گئے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس اور کہا: کیا تم منع کرتے ہو قران سے درمیان حج اور عمرہ کے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میری رائے یہی ہے۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ غصے سے باہر نکلے، کہتے تھے: «لَبَّيْكَ اَللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مَعًا» ۔
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمارے نزدیک یہ حکم ہے کہ جو کوئی قِران کرے تو اپنے بال نہ کترائے، اور جو چیزیں احرام میں منع ہیں ان کا استعمال نہ کرے، یہاں تک کہ ہدی کو نحر کرے، اگر اس کے ساتھ ہدی ہو اور یوم النحر کو منٰی میں احرام کھولے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 742]
تخریج الحدیث: «موقوف ضعيف، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1563، 1569، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1223، 1223، 1223، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1741، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2723، 2724، 2725، 2734، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3688، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1964، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8863، وأحمد فى «مسنده» برقم: 409، 438، 439، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 40»

حدیث نمبر: 742B
قَالَ مَالِك: الْأَمْرُ عِنْدَنَا أَنَّ مَنْ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لَمْ يَأْخُذْ مِنْ شَعَرِهِ شَيْئًا، وَلَمْ يَحْلِلْ مِنْ شَيْءٍ حَتَّى يَنْحَرَ هَدْيًا، إِنْ كَانَ مَعَهُ وَيَحِلَّ بِمِنًى يَوْمَ النَّحْرِ
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 40»

حدیث نمبر: 743
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ " خَرَجَ إِلَى الْحَجِّ، فَمِنْ أَصْحَابِهِ مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ، وَمِنْهُمْ مَنْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَمِنْهُمْ مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَقَطْ، فَأَمَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ أَوْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَلَمْ يَحْلِلْ، وَأَمَّا مَنْ كَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَحَلُّوا"
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے حجۃ الوداع کے سال میں حج کرنے کو، تو اُن کے بعض اصحاب نے احرام باندھا حج کا، اور بعض نے حج اور عمرہ دونوں کا، اور بعض نے صرف عمرہ کا۔ سو جس شخص نے حج کا احرام باندھا تھا یا حج اور عمرہ دونوں کا، اس نے احرام نہ کھولا، اور جس نے عمرہ کا صرف احرام باندھا تھا اس نے عمرہ کر کے احرام کھول ڈالا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 743]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وله شواهد من حديث عائشة بنت أبى بكر الصديق، فأما حديث عائشة بنت أبى بكر الصديق أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 319، 1562، 1786، 4408، 4408 م، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1211، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2717، 2993، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24710، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3926، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2605، والحميدي فى «مسنده» برقم: 205، 207، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3682، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4652، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1788، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 41»

حدیث نمبر: 743B1
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ سَمِعَ بَعْضَ أَهْلِ الْعِلْمِ يَقُولُونَ: مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ، ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يُهِلَّ بِحَجٍّ مَعَهَا، فَذَلِكَ لَهُ مَا لَمْ يَطُفْ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ وَقَدْ صَنَعَ ذَلِكَ ابْنُ عُمَرَ، حِينَ قَالَ: إِنْ صُدِدْتُ عَنْ الْبَيْتِ صَنَعْنَا كَمَا صَنَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ: مَا أَمْرُهُمَا إِلَّا وَاحِدٌ أُشْهِدُكُمْ أَنِّي أَوْجَبْتُ الْحَجَّ مَعَ الْعُمْرَةِ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے سنا بعض اہلِ علم سے، کہتے تھے: جس نے عمرہ کا احرام باندھا پھر اس کو یہ بھلا معلوم ہوا کہ حج کا بھی احرام عمرہ کے ساتھ باندھ لے، یہ جائز ہے جب تک اس نے طواف خانۂ کعبہ کا اور سعی صفا مروہ میں نہ کی ہو، اور سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایسا ہی کیا ہے، جب انہوں نے کہا کہ میں روکا جاؤں گا خانۂ کعبہ سے تو جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے ویسا ہی میں بھی کروں گا، پھر اپنے ساتھیوں کی طرف متوجہ ہوئے اور کہا کہ حج اور عمرہ کا حال یکساں ہے، تو میں تم کو گواہ کرتا ہوں کہ میں نے عمرہ کے ساتھ حج کی نیت بھی کر لی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 743B1]
تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 42»


Previous    1    2    3    4    5    6    7    8    9    Next