الحمدللہ! صحيح ابن خزيمه پیش کر دی گئی ہے۔    


موطا امام مالك رواية يحييٰ کل احادیث (1852)
حدیث نمبر سے تلاش:

موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ
کتاب: باجماعت نماز کے بیان میں
1. بَابُ فَضْلِ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلَاةِ الْفَذِّ
1. نماز باجماعت کی اکیلے آدمی کی نماز پر فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 287
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ تَفْضُلُ صَلَاةَ الْفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جماعت کی نماز اکیلے نماز پڑھنے سے ستائیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 287]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 645، 649، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 650، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1471، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2052، 2054، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 839، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 913، والترمذي فى «جامعه» برقم: 215، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1313، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 789، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5033، 5034، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4761، 5430، والطبراني فى «الصغير» برقم: 834، شركة الحروف نمبر: 269، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 1»

حدیث نمبر: 288
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةِ أَحَدِكُمْ وَحْدَهُ بِخَمْسَةٍ وَعِشْرِينَ جُزْءًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جماعت کی نماز اکیلے نماز پڑھنے سے پچیس حصہ افضل ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 288]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 477، 648، 4717، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 649، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1472، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2043، 2051، 2053، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 849، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 461، 914، وأبو داود فى «سننه» برقم: 559، والترمذي فى «جامعه» برقم: 216، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1312، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 786، 787، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1711، 2212، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7306، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2534، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6156، والبزار فى «مسنده» برقم: 7643، والطبراني فى «الصغير» برقم: 159، 347، شركة الحروف نمبر: 270، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 2»

حدیث نمبر: 289
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ فَيُحْطَبَ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَيُؤَذَّنَ لَهَا، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيَؤُمَّ النَّاسَ، ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ يَجِدُ عَظْمًا سَمِينًا أَوْ مِرْمَاتَيْنِ حَسَنَتَيْنِ لَشَهِدَ الْعِشَاءَ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے! میں نے ارادہ کیا کہ لکڑیا ں توڑ کر جلانے کا حکم کروں، پھر میں حکم کروں نماز کا، تو اس کے لیے اذان دی جائے، پھر میں ایک شخص کو امامت کا حکم کروں اور وہ امامت کرے، پھر میں پیچھے سے ان لوگوں کے پاس جاؤں جو جماعت میں نہیں آئے اور ان کے گھروں کو جلا دوں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر ان میں سے کسی کو معلوم ہو جائے کہ ایک عمدہ گوشت کی ہڈی یا بکری کے دو اچھے کھر ملیں گے تو ضرور عشاء کی نماز میں آئیں گے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 289]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 615، 644، 652، 657، 721، 2420، 2689، 7224، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 437، 439، 651، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 391، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1659، 2096، 2097، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 849، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 923، 1533، 1647، وأبو داود فى «سننه» برقم: 548، 549، والترمذي فى «جامعه» برقم: 217، 225، 226، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1274، 1309، 1310، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 791، 797، 998، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2045، 5008، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7346، 7446، والحميدي فى «مسنده» برقم: 986، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6338، والطبراني فى «الصغير» برقم: 931، شركة الحروف نمبر: 271، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 3»

حدیث نمبر: 290
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ ، قَالَ: " أَفْضَلُ الصَّلَاةِ صَلَاتُكُمْ فِي بُيُوتِكُمْ إِلَّا صَلَاةَ الْمَكْتُوبَةِ"
حضرت بسر بن سعید سے مروی ہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: افضل نماز وہ ہے جو گھروں میں پڑھی جائے سوا ئے فرض نماز کے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 290]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 731، 6113، 7290، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 781، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1203، 1204، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2491، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1600، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1293، 1294، 1295، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1044، 1447، والترمذي فى «جامعه» برقم: 450، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1406، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4680، 5318، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21983، 21995، والطبراني فى «الصغير» برقم: 544، شركة الحروف نمبر: 272، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 4»

2. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ
2. عشاء اور صبح کی جماعت کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 291
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ شُهُودُ الْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ لَا يَسْتَطِيعُونَهُمَا" أَوْ نَحْوَ هَذَا
حضرت سعید بن مسیّب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے اور منافقوں کے درمیان یہ فرق ہے کہ وہ صبح اور عشاء کی جماعت میں نہیں آسکتے۔ یا اس کے مثل کچھ کہا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 291]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5031، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» : 337/2، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 56/3، والشافعي فى المسند: 237/1، وفي الام: 154/1، شركة الحروف نمبر: 273، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 5»

حدیث نمبر: 292
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَمَا رَجُلٌ يَمْشِي بِطَرِيقٍ إِذْ وَجَدَ غُصْنَ شَوْكٍ عَلَى الطَّرِيقِ، فَأَخَّرَهُ فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ فَغَفَرَ لَهُ" . وَقَالَ: " الشُّهَدَاءُ خَمْسَةٌ: الْمَطْعُونُ وَالْمَبْطُونُ وَالْغَرِقُ وَصَاحِبُ الْهَدْمِ وَالشَّهِيدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" . وَقَالَ: " لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لَاسْتَبَقُوا إِلَيْهِ، وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک شخص جا رہا تھا راستے میں اس نے ایک کانٹا پایا تو اس کو ہٹادیا، پس اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہوگیا اور اس کو بخش دیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ قسم کے لوگ شہید ہیں: جو طاعون (ایک پھوڑا بغل میں ہوتا ہے) سے مر جائے، یا دستوں سے مر جائے، یا ڈوب کر مر جائے، یا مکان سے گر کر مر جائے، یا اللہ جل جلالہُ کی راہ میں شہید ہوجائے۔ اور یہ بھی فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ: اگر لوگ اس ثواب کو جان لیں جو اذان اور صفِ اوّل میں ہے، پھر اس میں قرعہ نہ پائیں تو البتہ وہ قرعہ اندازی کریں اس پر، اور اگر لوگ جان لیں کہ اوّل وقت میں نماز پڑھنے کا کیا ثواب ہے تو البتہ اس پر جلدی کریں، اور اگر جان لیں جو کچھ ثواب ہے عشاء اور صبح کی جماعت میں حاضر ہونے کا تو البتہ وہ گھٹنوں اور کہنیوں کے بل پر گھسٹتے ہوئے آئیں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 292]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 652، 720، 2472، 2829، 5733، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1914، 1915، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 536، 537، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 541، 672، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7486، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5245، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1063، 1958، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2804، 3682، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7956، 8154، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1174، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6051، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9574، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19821، شركة الحروف نمبر: 274، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 6»

حدیث نمبر: 293
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَدَ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ فِي صَلاةِ الصُّبْحِ، وَأَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَدَا إلَى السُّوقِ، وَمَسْكَنُ سُلَيْمَانَ بَيْنَ السُّوقِ وَالْمَسْجِدِ النَّبَوِيِّ فَمَرَّ عَلَى الشِّفَاءِ أُمِّ سُلَيْمَانَ، فَقَالَ لَهَا:" لَمْ أَرَ سُلَيْمَانَ فِي الصُّبْحِ"، فَقَالَتْ: إِنَّهُ بَاتَ يُصَلِّي فَغَلَبَتْهُ عَيْنَاهُ، فَقَالَ عُمَرُ : " لَأَنْ أَشْهَدَ صَلَاةَ الصُّبْحِ فِي الْجَمَاعَةِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَقُومَ لَيْلَةً"
حضرت ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سلیمان بن ابی حثمہ کو صبح کی نماز میں نہ پایا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بازار گئے اور سلیمان کا گھر بازار اور مسجد کے بیچ میں تھا، سو ان کو سلیمان کی ماں شفا ملی تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شفا سے کہا کہ میں نے سلیمان کو صبح کی نماز میں نہیں دیکھا؟ تو شفا نے کہا کہ وہ رات کو نماز پڑھتے رہے اس لیے ان کی آنکھ لگ گئی۔ تب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ البتہ مجھے صبح کی نماز میں حاضر ہونا رات کی عبادت سے زیادہ محبوب ہے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 293]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2010، 2011، 2013، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3377، 3378، 3379، والبيهقي فى «شعب الايمان» برقم: 2877، 2878، شركة الحروف نمبر: 275، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 7»

حدیث نمبر: 294
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِلَى صَلَاةِ الْعِشَاءِ فَرَأَى أَهْلَ الْمَسْجِدِ قَلِيلًا، فَاضْطَجَعَ فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُ النَّاسَ أَنْ يَكْثُرُوا، فَأَتَاهُ ابْنُ أَبِي عَمْرَةَ فَجَلَسَ إِلَيْهِ فَسَأَلَهُ مَنْ هُوَ؟ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ: مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ؟ فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ : " مَنْ شَهِدَ الْعِشَاءَ فَكَأَنَّمَا قَامَ نِصْفَ لَيْلَةٍ، وَمَنْ شَهِدَ الصُّبْحَ فَكَأَنَّمَا قَامَ لَيْلَةً"
عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ انصاری سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نمازِ عشا کے لیے مسجد میں آئے تو دیکھا کہ لوگ کم ہیں، تو مسجد کے اخیر میں لوگوں کے جمع ہونے کے انتظار میں لیٹ گئے تاکہ لوگ زیادہ ہو جائیں، پس ابن ابی عمرہ آئے اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس بیٹھ گئے۔ پس سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ ابن ابی عمرہ نے ان کو اپنا نام بتایا تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا کہ تم کو کتنا قرآن یاد ہے؟ تو ابن ابی عمرہ نے ان کو بتایا، پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا کہ جو شخص عشا کی نماز میں حاضر ہو تو گویا اس نے آدھی رات عبادت کی، اور جو صبح کی جماعت میں حاضر ہو تو گویا اس نے ساری رات عبادت کی۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 294]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 656، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1473، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2058، 2059، 2060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 555، والترمذي فى «جامعه» برقم: 221، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1260، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2213، 5042، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» : 478/1-479، وأحمد فى «مسنده» برقم: 415، 416، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2008، 2009، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 3376، والطبراني فى «الصغير» برقم: 757، شركة الحروف نمبر: 276، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 7ق»

3. بَابُ إِعَادَةِ الصَّلَاةِ مَعَ الْإِمَامِ
3. امام کے ساتھ دوبارہ نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 295
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ يُقَالُ لَهُ بُسْرُ بْنُ مِحْجَنٍ ، عَنْ أَبِيهِ مِحْجَنٍ ، أَنَّهُ كَانَ فِي مَجْلِسٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأُذِّنَ بِالصَّلَاةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى ثُمَّ رَجَعَ وَمِحْجَنٌ فِي مَجْلِسِهِ لَمْ يُصَلِّ مَعَهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَ النَّاسِ أَلَسْتَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ؟" فَقَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنِّي قَدْ صَلَّيْتُ فِي أَهْلِي، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ، وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ"
حضرت محجن بن ابی محجن سے مروی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں نماز کے لئے اذان ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور نماز پڑھ کر آئے تو دیکھا کہ محجن وہیں بیٹھے ہیں، تو ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے سب لوگوں کے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی؟ کیا تم مسلمان نہیں ہو؟ محجن نے کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیوں نہیں، لیکن میں نے اپنے گھر میں نماز پڑھ لی تھی۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تو مسجد میں آئے تو نماز پڑھ لوگوں کے ساتھ اگرچہ تو پہلے پڑھ چکا ہو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2405، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 897، 898، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 858، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 932، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3697، 3698، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1541، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16655، 16656، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم:131/2، والشافعي فى المسند: 239/1، والشافعي فى الاُم برقم: 217/7، شركة الحروف نمبر: 277، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 8»

حدیث نمبر: 296
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: إِنِّي أُصَلِّي فِي بَيْتِي ثُمَّ أُدْرِكُ الصَّلَاةَ مَعَ الْإِمَامِ أَفَأُصَلِّي مَعَهُ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: نَعَمْ، فَقَالَ الرَّجُلُ: أَيَّتَهُمَا أَجْعَلُ صَلَاتِي؟ فَقَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : " أَوَ ذَلِكَ إِلَيْكَ، إِنَّمَا ذَلِكَ إِلَى اللَّهِ، يَجْعَلُ أَيَّتَهُمَا شَاءَ"
حضرت نافع سے روایت ہے کہ ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے پوچھا کہ میں اپنے گھر میں نماز پڑھ لیتا ہوں، پھر امام کے ساتھ جماعت کو پاتا ہوں، تو کیا میں پھر امام کے ساتھ نماز پڑھوں؟ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا: ہاں۔ اس شخص نے کہا: پس پھر میں دو نمازوں میں سے کون سی نماز کو فرض سمجھوں، اور کس کو نفل سمجھوں؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے جواب دیا کہ تجھ کو اس سے کیا مطلب؟ یہ تو اللہ جل جلالہُ کا اختیار ہے، جس کو چاہے فرض کر دے جس کو چاہے نفل کر دے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3709، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1880، والبيهقي فى «معرفة السنن والآثار» برقم:1071، وابن المنذر فى الاؤسط برقم: 407/2، شركة الحروف نمبر: 278، فواد عبدالباقي نمبر: 8 - كِتَابُ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ-ح: 9»


1    2    3    4    5    Next