952-عبید اللہ بن عبداللہ اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ”نمرہ“ میں کھلی جگہ پر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں گئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 831، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1107، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 699، والترمذي فى «جامعه» برقم: 274، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 881، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2752، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16663، 16664، 16665، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2923، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2657، والطبراني فى «الكبير» برقم: 15051»
953- سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک حجرۂ مبارک کے اندر جھانک کر دیکھنے کی کوشش کی اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کنگھی کے ذریعے اپنے سر کو کھجارہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے پتہ چل جاتا کہ تم یوں دیکھ رہے ہو، تو میں یہ تمہاری آنکھوں میں چبھو دیتا۔ اجازت لینے کا حکم اسی لیے مقر کیا گیا ہے، تاکہ (گھر والوں پر) نظر نہ پڑسکے“۔