936- سیدنا ایاس بن عبد مزنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے انہوں نے کچھ لوگوں کو پانی فروخت کرتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا: پانی فروخت نہ کرو کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی فروخت کرنے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔ عمرو بن دینار کہتے ہیں: مجھے نہیں معلوم کہ اس سے مراد کون سا پانی ہے؟
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4952، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2299، 2300، 2373، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4675، 4676، 4677، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6212، 6213، 6214، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3478، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1271، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2654، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2476، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11172، 11173، 11174، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15683، 17509»
937-سفیا ن کہتے ہیں: ہمارے نزدیک اس سے مراد وہ پانی ہے، جسے اسی جگہ فروخت کیا جائے، جہاں سے اللہ تعالیٰ نے اسے نکالا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بھی نقل کی گئی ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اضافی پانی کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔