908-ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں: میں اور زیاد بن ابوجعد ”رقہ“ میں تھے۔ زیاد بن ابوجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور ”رقہ“ میں موجود ایک صاحب کے پاس لا کے مجھے کھڑا کر دیا۔ انہوں نے بتایا: یہ صاحب یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کوصف کے پیچھے تنہا کھڑے ہوکر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دوبارہ نماز ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس صاحب کا نام سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ تھا۔ [مسند الحميدي/حَدِيثُ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 908]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2198، 2199، 2200، 2201، وأبو داود فى «سننه» برقم: 682، والترمذي فى «جامعه» برقم: 230، 231، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1322، 1323، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1004، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5288، 5289، 5290، 5291، 5292، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1364، برقم: 1365، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18283، 18285»