902- سیدنا سعد بن محیصہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا محیصہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے غلام کی آمد ن کے بارے میں دریافت کیا جو پچھنے لگانے کاکام کرتا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے منع کر دیا وہ اس بارے میں مسلسل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرتے رہے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ ”تم اس (معاوضے کے ذریعے) اپنے اونٹ کو چار ہ کھلاؤ یا اپنے غلام کو کھانا کھلاؤ (خوداستعمال نہ کرنا)“۔ [مسند الحميدي/حَدِيثُ سَعْدَةَ بْنِ مُحَيِّصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 902]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى ”صحيحه“: 5154 وأبو داود فى «سننه» برقم: 3422، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1277، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2166، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19564، 19565، 19566، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24179، 24180»