894- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اور ایک خاتون سے فرمایا: ”تم دونوں رمضان میں عمرہ کرو کیونکہ اس (رمضان) میں عمرہ کر نا تمہارے لیے حج کی مانند ہوگا“۔ [مسند الحميدي/حَدِيثَا يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 894]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4210، وأحمد فى "مسنده برقم: 16668، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13187، والطبراني فى "الكبير" برقم: 735»