892- سیدنا قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا میں صبح کی نماز کے بعد دورکعات ادا کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے قیس! یہ کو ن سی دو رکعات ہیں؟“ میں نے عرض کی: یارسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میں فجر کی دورکعات (سنت ادا نہیں کرسکا تھا) تو یہ وہی دورکعات ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ سفیان کہتے ہیں: عطاء بن ابی رباح اس حدیث کو سعد بن سعید کے حوالے سے روایت کرتے ہیں۔ [مسند الحميدي/حَدِيثُ قَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 892]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1116، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1563، 2471، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1022، 1023، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1267، والترمذي فى «جامعه» برقم: 422، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1154، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4462، 4463، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24257، 24258»