884- سیدنا عمارہ بن رویبہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا، جو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز ادا کرتا ہو“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 634، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 318، 319، 320، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1738، 1739، 1740، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 470، 486، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 352، 462، 11459، وأبو داود فى «سننه» برقم: 427، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2222، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17493، 17495، والحميدي فى «مسنده» برقم: 885، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 7718، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1830، 4056»
885- ابوبکر بن عمارہ بیان کرتے ہیں: بصرہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص میرے والد کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے؟ ”وہ شخص جہنم میں داخل نہیں ہوگا، جو سورج نکلنے سے پہلے اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز ادا کرتا ہو۔“ تو میرے والد نے جواب دیا: جی ہاں، تو وہ بصری صاحب بولے:۔ انہوں نے اس بات کی گواہی دی کہ انہوں نے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے۔