867-عبدالرحمٰن بن حمید بیان کرتے ہیں: میں نے عمر بن عبدالعزیز کو سائب بن یزید اور ان کے ساتھیوں سے یہ دریافت کرتے ہوئے سنا۔ آپ نے مکہ مکرمہ میں قیام کے بارے میں کیا سن رکھا ہے، تو سائب بن یزید نے جواب دیا: سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مہاجر شخص حج کے مناسک ادا کرنے کے بعد تین دن تک مکہ میں ٹھہر سکتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3933، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1352، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3906، 3907، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1453، 1454، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1925، 1926، 4198، 4199، 4200، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2022، والترمذي فى «جامعه» برقم: 949، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1552، 1553، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1073، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5534، 5535، 5536، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19289 برقم: 20855»
868-بنو غفار سے تعلق رکھنے والے ایک عمر رسیدہ صاحب جن کا نام ہیثم بن ابواسعد تھا وہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ عمرہ کے دوران ان کے ہاں ٹھہرے تو انہوں نے وہاں تین دن قیام کیا پھر تشریف لے گئے۔
تخریج الحدیث: «أبو الأسعد إياس الغفاري، ما وجدت له ترجمة. وباقي رجاله ثقات، وأخرجه وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8852، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13901»