840- سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ مؤمنون کی تلاوت کی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی والدہ کے تذکرے پر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانسی آگئی۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گلے میں بلغم آگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں چلے گئے۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن جريج، ولكن الحديث صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 455، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 546، 1014، 1015، 1649، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1815، 2189، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 775، 1006، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 854، 1081، وأبو داود فى «سننه» برقم: 648، 649، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 820، 1431، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2500، 4083، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 15629 برقم: 15631»