588- سیدنا مطلب بن ابووداعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنو سہم کے دروازے کے قریب نماز ادا کرتے ہوۓ دیکھا۔ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے گزر رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور طواف کرنے والوں کے درمیان سترہ نہیں تھا۔ [مسند الحميدي/حَدِيثُ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 588]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 815، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2363، 2364، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 939، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 757، 2959، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 836، 3939، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2016، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2958، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3535، 3536، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27884»
589-سفیان کہتے ہیں: ابن جریج نے پہلے یہ روایت کثیر کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے نقل کی تھی۔پھر جب میں نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو وہ بولے:یہ میرے والد کے حوالے سے منقول نہیں ہےمیرے گھر کے ایک فرد یہ بات بیان کی ہے۔ انہوں نے سیدنا مطلب بن ابووداعہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوۓ سنا ہے۔ [مسند الحميدي/حَدِيثُ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 589]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 815، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2363، 2364، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 939، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 757، 2959، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 836، 3939، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2016، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2958، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3535، 3536، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 27884، وأبو يعلى في «مسنده» برقم: 6875»