584- سیدنا کرزبن علقمہ خزاعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا۔اس نے عرض کی:یارسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا اسلام کی کوئی انتہاء ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔عرب یا عجم سے تعلق رکھنے والا جو بھی گھرانہ ہو،جس کے بارے میں اللہ تعالی بھلائی کا ارداہ کرلے، تواللہ تعالیٰ ان پراسلام کو داخل کردیتا ہے۔“ انہوں نے عرض کی:یارسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم )!پھر کیاہوگا۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بعد فتنے ہوں گے۔یوں جیسے وہ بادل ہوتے ہیں۔“ ان صاحب نے عرض کی:اللہ کی قسم! یارسول اللہ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ایسا ہر گز نہیں ہوگا۔اگر اللہ نے چاہا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا ہوگا، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اس وقت میں لوگوں کے بہت سے گروہ اس طرف مائل ہوجائیں گے اور وہ آپس میں قتل وغارت گری کرنے لگیں گے۔“ زہری کہتے ہیں اسود سے مراد سانپ ہے۔ جب کو کسی کو نگلنے کا ارادہ کرتا ہے تو یوں کھڑا ہوتا ہے۔ پھر حمیدی رحمہ اللہ نے اپنا ہاتھ اٹھا کر اسے کھڑا کر کے دکھایا۔ سفیان جب یہ روایت بیان کرتے تھے، تو ساتھ یہ کہا کرتے تھے، تمہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے کہ اگر تم نے یہ روایت ابن شہاب کی زبانی نہیں سنی (یعنی میں نے من و عن تمہارے سامنے بیان کردیا ہے۔) [مسند الحميدي/حَدِيثُ كُرْزِ بْنِ عَلْقَمَةَ الْخُزَاعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 584]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5956 والحاكم فى «مستدركه» برقم: 97، 98، 8497 وأحمد فى «مسنده» برقم: 16162، 16163، 16164»