580-سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر تربیت کم سن لٹرکا تھا (ایک مرتبہ کھانا کھاتے ہوۓ) میرا ہاتھ پیالے میں گردش کررہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکےاللہ کا نام لے کر کھاؤ۔ اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔“ سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد میرا کھانے کا یہی طریقہ رہا ہے۔ [مسند الحميدي/حَدِيثَا عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 580]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5376، 5377، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2022، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5211، 5212، 5215، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6722، 6723، 6726، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3777، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1857، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2062، 2089، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3265، 3267، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14727، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 16588»
581-سیدنا عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑا اوڑھ کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند الحميدي/حَدِيثَا عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 354، 355، 356، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 517، ومالك فى «الموطأ» برقم: 464، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 761، 770، 771، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2291، 2292، 2293، 2302، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 763، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 842، وأبو داود فى «سننه» برقم: 628، والترمذي فى «جامعه» برقم: 339، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1049، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3333، 3334، 3335، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 16587»