575- صفیہ بنت شیبہ بیان کرتی ہیں: بنو سلیم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ انہوں نے سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خانۂ کعبہ کے اندر تشریف لے جانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگی ہوئی دعا کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”میں نے بیت اللہ میں دنبے کے سینگ دیکھے تھے، تو یہ خیال نہیں رہا کہ میں تمہیں ہدایت دیتا کہ تم انہیں ڈھانپ دو، تو اب تم انہیں ڈھانپ دو، کیونکہ بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہئے جو نمازی کی توجہ کو منتشر کرنے کا باعث ہو۔“ [مسند الحميدي/حَدِيثُ عُثْمَانَ بْنِ طَلْحَةَ الْحَجَبِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 575]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2030، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9083، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 4618، والطبراني فى "الكبير" برقم: 8396»