574- عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں میرے والد نے میری شادی کی، انہوں نے ہمارے لئے ولیمے پر لوگوں کی دعوت کی، تو جو لوگ ہمارے ہاں آئے ان میں سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ انہوں نے فرمایا: تم لوگ دانت کے ذریعہ نوچ کر گوشت کو کھاؤ، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ بھوک کو زیادہ بہتر طور پر ختم کرتا ہے اور معدے پر بوجھ بھی نہیں بنتا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ بھوک کو زیادہ بہتر طور پر ختم کرتا ہے اور سلامتی سے زیادہ قریب ہے۔“ [مسند الحميدي/حَدِيثُ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 574]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف وأخرجه الحميدي فى «مسنده» برقم: 574، والطبراني فى "الكبير" برقم: 7331، 7332»