402- سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ کو وارث کو دینے کا فیصلہ دیا ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 402]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «"صحيحه» " برقم: 5132،5133،5134، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3559، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2381، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 21987»
403- سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرایا کو فرخت کرنے کی اجازت دی ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 403]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: وأخرجه البخاري برقم: 2173،2184،2188،2192، 2380، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1534،1539، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5001،5004،5005،5009، والحاكم في «مستدركه» ، برقم: 8182»
404- شرجیل بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے ہم اس وقت اپنے باغ میں موجود تھے اور پرندوں کے شکار کے لئے تیاری کررہے تھے، تو انہوں نے ہمیں پرے دھکا دیا اور بولے: ”بے شک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ کے شکار سے منع کیا ہے۔“ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 404]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف شرجيل بن سعد و باقي رجاله ثقات وأخرجه مالك فى «الموطأ» ، برقم: 3316، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10083، 10084، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 21977 برقم: 22066 برقم: 22073، وعبد الرزاق في «مصنفه» ، برقم: 17148، وابن أبى شيبة في «مصنفه» ، برقم: 37378، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4910،4911،4912،4913»