373- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے ان صاحب نے یہ بات بتائی ہے، جو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے انتقال کے وقت ان کے پاس موجود تھے۔ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ خیمے کا پردہ ایک طرف کرو تاکہ میں تمہیں ایک حدیث سناؤں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی تھی۔ یہ حدیث میں نے تمہیں پہلے اس لئے نہیں بیان کی تھی کہ کہیں تم عمل کے حوالے سے لاپرواہ نہ ہوجاؤ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دل کے اخلاص کے ساتھ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) دل کے یقین کے ساتھ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» پڑھے وہ جنت میں داخل ہوگا۔ اسے آگ نہیں چھوئے گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، جهالة من أخبر جابرة ليست بضارة لأنه رواه عن صحابي، وقد رواه جابر بدون واسطة كما أخرجه ابن حبان، وانظر الحديث العالي. وأخرجه الطبراني 41/20 برقم 13، وابن مندة فى الإيمان، برقم 111، من طريق الحميدي هذه. وقد استوفينا تخريجه فى موارد الظمآن برقم 4، وفي صحيح ابن حبان برقم 200،. وانظر «كنز العمال» برقم 190، 191، و مجمع الزوائد برقم 9، بتحقيقنا، وشعب الإيمان، برقم 126،127، 128»
374- سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاہے: ”جو شخص ایسی حالت میں فوت ہو کہ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں(محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کا رسول ہوں اور وہ یقین رکھنے والے دل کے ساتھ (دنیا سے) واپس جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کردے گا۔“