361- سلیمان بن عمروہ اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بطن وادی سے جمرہ کو کنکریاں مارے ہوئے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خچر پر سوار تھے اور فرما رہے تھے: ”اے لوگو! تم اطمنان رکھو تم ایک دوسرے کو تنگ نہ کرو اور تم پر لازم ہے کہ اتنی (چٹکی میں آجانے والی) کنکریاں استعمال کرو۔“ [مسند الحميدي/حَدِيثُ أُمِّ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا/حدیث: 361]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف: وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1966، 1967، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3028،3031، 3532، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9635، وأحمد في «مسنده» ، برقم: 16335، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» ، برقم: 13578»