359- معبد بن کعب اپنی والدہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یہ وہ خاتون ہیں، جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی ہوئی ہے، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دو ملی ہوئی چیزوں کے استمعال سے منع کرتے ہوئے سنا ہے: یعینی کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ تیار کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں میں سے ہر ایک کی الگ سے نبیذ تیار کرو۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أُمِّ مَعْبَدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا/حدیث: 359]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أحمد في «مسنده» ، برقم: 24563، والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 353، 354»
360- معبد بن کعب اپنے چچا یا شاید اپنی والدہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: اے خواتین! ”تم لوگ یہ بات جان لو۔ لباس میں، تواضع اختیار کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أُمِّ مَعْبَدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا/حدیث: 360]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه عنعنة ابن إسحاق ولكن يشهد له حديث أبى أمامة عند أحمد فى الزهدأخرجه أحمد فى «مسنده» ، 24563، والحميدي فى «مسنده» برقم: 359، والطبراني فى "الكبير" برقم: 353، 354»