354- سیدہ بقیرہ رضی اللہ عنہا جو سیدنا قعقع بن ابوحدود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے لوگو! جب تم کسی لشکر کے بارے میں یہ سنو کہ اسے زمین میں دھنسا دیا گیا ہے، تو پھر (سمجھ لینا) قیامت قریب ہوگی۔“ [مسند الحميدي/حَدِيثُ بَقِيرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا/حدیث: 354]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أحمد في «مسنده» ، برقم: 27773، برقم: 27774، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» ، برقم: 4501، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» ، برقم: 522، 523»