141- عبداللہ بن عامر اپنے والدکا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے بے شمار مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روزے کے دوران مسواک کرتے ہوئے دیکھا۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 141]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:7193، وأحمد فى ”مسنده“، برقم: 15918»
142- سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہوجاؤ، یہاں تک کہ وہ آگے گزر جائے یا اسے رکھ دیا جائے۔“[مسند الحميدي/أَحَادِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 142]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري 1307، ومسلم: 958، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:7200، وابن حبان فى ”صحيحه“: 3051، 3052»