عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1690]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المسافرین 20 (752، 753)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة 338 (1421)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 116 (1175)، (تحفة الأشراف: 8558)، مسند احمد 1/311، 361، 2/43، 51 (صحیح)»
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1691]
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ دیہات والوں میں سے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: ”دو دو رکعت ہے، اور وتر رات کے آخری حصہ میں ایک رکعت ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1692]