عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ میں سے کوئی کسی کے بارے میں کوئی شکایت مجھ تک نہ پہنچائے، اس لیے کہ میں چاہتا ہوں کہ میں (گھر سے) نکل کر تمہاری طرف آؤں، تو میرا سینہ صاف ہو (یعنی کسی کی طرف سے میرے دل کوئی میں کدورت نہ ہو)۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْأَدَبِ/حدیث: 4860]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/المناقب 64 (3896)، (تحفة الأشراف: 9227)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/396) (ضعیف)» (زید بن زائد یا زائدہ لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ترمذي (3896) وليد بن أبي هشام مستور (تق: 7462) وشيخه زيد بن زائد : مجهول (التحرير : 2137) لم يوثقه غير ابن حبان انوار الصحيفه، صفحه نمبر 169