انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے ایک چوٹی تھی، میری ماں نے مجھ سے کہا: میں اس کو نہیں کاٹوں گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (ازراہ شفقت) اسے پکڑ کر کھینچتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب التَّرَجُّلِ/حدیث: 4196]
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف ميمون بن عبد اللّٰه عن ثابت : مجهول (تق: 7048) أو لعله ميمون بن أبان مستور (أيضًا : 7042) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 149
حجاج بن حسان کا بیان ہے ہم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، مجھ سے میری بہن مغیرہ نے بیان کیا: تو اس وقت لڑکا تھا اور تیرے سر پر دو چوٹیاں یا دو لٹیں تھیں تو انہوں نے تمہارے سر پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی اور کہا: ان دونوں کو مونڈوا ڈالو، یا انہیں کاٹ ڈالو کیونکہ یہ یہود کا طریقہ ہے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب التَّرَجُّلِ/حدیث: 4197]