ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں پیتل کے ایک ہی برتن میں غسل کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 98]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 17344) (ضعیف)» (”حماد کے استاذ“ مجہول ہیں، نیز ہشام اور ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان انقطاع ہے، البتہ متن ثابت ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح حماد بن سلمة سمعه من شعبة عن هشام عن أبيه عن عائشة به عند البيهقي (1/31) وبه صح الحديث
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے ایک پیتل کے پیالے میں آپ کے لیے پانی نکالا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 100]