زبیر بن عدی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم تریسٹھ (63) سال کے تھے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ (فوت ہوئے) اور وہ تریسٹھ سال کے تھے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ (کی شہادت ہوئی) اور وہ تریسٹھ سال کے تھے۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح تریسٹھ برس کی عمر میں قبض کی گئی، ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی تریسٹھ برس کی عمر میں فوت ہوئے اور عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات بھی تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی۔
عقل بن خالد نے ابن شہاب سے، انھوں نے عروہ بن زبیر سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ63 سال کے تھے۔ ابن شہاب نے کہا: مجھے سعید بن مسیب نے بھی اسی طرح بتایا۔
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تریسٹھ سال کی عمر میں ہوئی، ابن شہاب کہتے ہیں، سعید بن المسیب نے بھی مجھے یہی بتایا۔