اسماعیل بن جعفر نے عبداللہ بن دینار سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ اسے بیع میں دھوکا دے دیا جاتا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم جس سے بھی بیع کرو تو کہہ دیا کرو: دھوکا نہیں ہو گا۔" (بعد ازیں) وہ جب بھی بیع کرتا تو کہتا: دھوکا نہیں ہو گا
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ اسے سودوں میں دھوکا دیا جاتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جس سے بیع کرو، اس سے کہہ دو، دھوکا نہیں ہونا چاہیے“ تو وہ جب سودا کرتا تو کہہ دیتا، دھوکا نہیں کرو گے۔
سفیان اور شعبہ دونوں نے عبداللہ بن دینار سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی، لیکن ان دونوں کی حدیث میں یہ الفاظ نہیں ہیں: وہ جب سودا کرتا تو کہتا تھا: دھوکا نہیں ہو گا
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، لیکن اس میں یہ ذکر نہیں ہے کہ وہ سودا کرتے وقت لا خلابة