کتاب: دنیا سے نفرت دلانے اور دل کو نرم کرنے والی احادیث کا بیان
976. باب التثبت في الحديث وحكم كتابة العلم
976. باب: سوچ سمجھ کر بات کہنا اور علم کو لکھنا
حدیث نمبر: 1891
1891 صحيح حديث عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُحَدِّثُ حَدِيثًا، لَوْعَدَّهُ الْعَادُّ لأَحْصَاهُ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر ٹھہر ٹھہر کر باتیں کرتے کہ اگر کوئی شخص (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ)گننا چاہتا تو گن سکتا تھا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 61 كتاب المناقب: 23 باب صفة النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»