سیّدناابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص بھی یا کوئی چیز بھی اس کو تکلیف برداشت کرنے والی جو اسے کسی چیز کو سن کر ہوئی ہو، اللہ سے زیادہ برداشت کرنے والی نہیں ہے۔ لوگ اس کے لئے اولاد ٹھہراتے ہیں اور وہ انہیں تندرستی دیتا ہے بلکہ انہیں روزی بھی دیتا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 1787]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 71 باب الصبر على الأذى»