اللؤلؤ والمرجان
كتاب صفات المنافقين وأحكامهم
کتاب: منافقوں کے اوصاف اور ان کے متعلق احکامات
918. باب في البعث والنشور وصفة الأرض يوم القيامة
918. باب: قیامت کے دن اٹھائے جانے اور زمین کے وصف کا بیان
حدیث نمبر: 1777
1777 صحيح حديث سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى أَرْضٍ بَيْضَاءَ عَفْرَاءَ كَقُرْصَةِ نَقِيٍّ لَيْسَ فِيهَا مَعْلَمٌ لأَحَدٍ
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن لوگوں کا حشر سفید وسرخی آمیز زمین پر ہو گا جیسے میدہ کی روٹی صاف وسفید ہوتی ہے، اس زمین پر کسی (چیز) کا کوئی نشان نہ ہوگا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 1777]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 81 كتاب الرقاق: 44 باب يقبض الله الأرض»