868. باب: جو شخص کسی مسجد، بازار یا کسی مجمع میں ہتھیار لے جائے تو اس کی احتیاط رکھے
حدیث نمبر: 1679
1679 صحيح حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ الله، قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ فِي المَسْجِدِ، وَمَعَهُ سِهَامٌ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا»
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص مسجد نبوی میں آیا اور وہ تیر لیے ہوئے تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ ان کی نوکیں تھامے رکھو؟ [اللؤلؤ والمرجان/كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ/حدیث: 1679]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 8 کتاب الصلاۃ: 66 باب یأخذ بنصول النبل إذا مر في المسجد۔»
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ہماری مسجد میں یا ہمارے بازار میں گزرے اور اس کے پاس تیرہوں تو اسے چاہئے کہ ان کی نوک کا خیال رکھے یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے ہاتھ سے انہیں تھامے رہے، کہیں کسی مسلمان کو اس سے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كِتَابُ البِرِّ والصِّلَةِ وَالآدَابِ/حدیث: 1680]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجہ البخاري في: 92 کتاب الفتن: 7 باب قول النبي صلي الله عليه وسلم ((من حمل علینا السلاح فلیس منا))۔»