اللؤلؤ والمرجان
كتاب اللباس والزينة
کتاب: لباس اور زینت کے بیان میں
707. باب لبس النبي ﷺخاتمًا من ورق نقشه محمد رسول الله ولبس الخلفاء له من بعده
707. باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی پہنی جس پر محمد رسول اللہ نقش تھا
حدیث نمبر: 1354
1354 صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: اتَّخَذَ رَسُول اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ، وَكَانَ فِي يَدِهِ، ثُمَّ كَانَ، بَعْدُ، فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ كَانَ، بَعْدُ، فِي يَدِ عُمَرَ، ثُمَّ كَانَ، بَعْدُ، فِي يَدِ عُثْمَانَ، حَتَّى وَقَعَ، بَعْدُ، فِي بِئْرِ أَرِيسٍ نَقْشه (مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ)
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی۔ وہ انگوٹھی آپ کے ہاتھ میں وفات تک رہی۔ پھر آپ کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں، اس کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں، اس کے بعد حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہتی تھی لیکن ان کے زمانہ میں وہ اریس کے کنوئیں میں گر گئی اس کا نقش محمد رسول اللہ تھا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1354]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 77 كتاب اللباس: 50 باب نقش الخاتم»

حدیث نمبر: 1355
1355 صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، قَالَ: صَنَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، خَاتَمًا، قَالَ: إِنَّا اتَّخَذْنَا خَاتَمًا، وَنَقَشْنَا فِيهِ نَقْشًا فَلاَ يَنْقُشْ عَلَيْهِ أَحَدٌ قَالَ: فَإِنِّي لأَرَى بَرِيقَهُ فِي خِنْصَرِهِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا کہ ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اس پر لفظ (محمد رسول اللہ) کندہ کرایا ہے اس لئے انگوٹھی پر کوئی شخص یہ نقش نہ کندہ کرائے۔ انس نے بیان کیا کہ جیسے اس انگوٹھی کی چمک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چھنگلیا میں اب بھی میں دیکھ رہا ہوں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 1355]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 77 كتاب اللباس: 51 باب الخاتم في الخنصر»