اللؤلؤ والمرجان
كتاب الحدود
کتاب: حدود کے مسائل
574. باب جرح العجماء والمعدن والبئر جبار
574. باب: جانور کسی کو مارے یا کان یا کنویں میں کوئی گر پڑے تو اس کی دیت نہیں ہے
حدیث نمبر: 1112
1112 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ، وَالبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جانور سے جو نقصان پہنچے اس کا کچھ بدلہ نہیں اور کنویں کا بھی یہی حال ہے اور کان کا بھی یہی حال ہے اور رکاز میں سے پانچواں حصہ لیا جائے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحدود/حدیث: 1112]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: كتاب الزكاة: 66 في الركاز الخمس»