حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ جب سورۂ بقرہ کی سود سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لے گئے اور ان آیات کی لوگوں کے سامنے تلاوت فرمائی۔ پھر فرمایا: شراب کی تجارت حرام ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساقاة/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 73 باب تحريم تجارة الخمر في المسجد»