سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک شخص جمعہ کے دن مسجد میں آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ پڑھ رہے تھے آپ نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے (تحیتہ المسجد کی) نماز پڑھ لی ہے؟ آنے والے نے جواب دیا کہ نہیں آپ نے فرمایا کہ اٹھو اور دو رکعت نماز (تحیتہ المسجد) پڑھ لو۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 502]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 33 باب من جاء والإمام يخطب صلى ركعتين خفيفتين»
وضاحت: حجتہ الہند سیّدنا شاہ ولی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی نمازی ایسے حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو دو رکعت ہلکی خفیف پڑھ لے تاکہ سنت راتبہ اور ادب خطبہ ہر دو کی رعایت ہو سکے۔ اور اس مسئلہ کے بارے میں تمہارے شہر کے لوگ جو شور کرتے ہیں (روکتے ہیں) ان کے دھوکے میں نہ آنا کیونکہ اس مسئلہ کے حق میں حدیث صحیح وارد ہے جس کی اتباع واجب ہے۔ (حجۃ اللہ البالغہ: ج ۲ ص ۱۰۱)
سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص بھی (مسجد میں) آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو یا خطبہ کے لئے نکل چکا ہو تو وہ دو رکعت نماز (تحیتہ المسجد کی) پڑھ لے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 503]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 19 كتاب التهجد: 25 باب ما جاء في التطوع مثنى مثنى»