سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے اتنے میں غلہ لادے ہوئے ایک تجارتی قافلہ ادھر سے گذرا لوگ خطبہ چھوڑ کر ادھر چل دئیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کل بارہ آدمی رہ گئے اس وقت سورہ جمعہ کی یہ آیت اتری اور جب یہ لوگ تجارت اور کھیل دیکھتے ہیں تو اس طرف دوڑ پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑا چھوڑ دیتے ہیں (الجمعہ۱۱)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 500]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 38 باب إذا نفر الناس عن الإمام في صلاة الجمعة فصلاة الإمام ومن بقى جائزة»