497 صحيح حديث سَهْلٍ، قَالَ: مَا كُنَّا نَقِيلُ وَلاَ نَتَغَدَّى إِلاَّ بَعْدَ الْجُمُعَةِ
سیّدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم دوپہر کا سونا اور دوپہر کا کھانا جمعہ کی نماز کے بعد رکھتے تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 497]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 40 باب قول الله تعالى: (فإِذا قضيت الصلاة فانتشروا في الأرض»
سیّدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس ہوتے تو دیواروں کا سایہ ابھی اتنا نہیں ہوتا تھا کہ ہم اس میں آرام کر سکیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجمعة/حدیث: 498]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 64 كتاب المغازي: 35 باب غزوة الحديبية»