اللؤلؤ والمرجان
كتاب صلاة المسافرين وقصرها
کتاب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
205. باب الجمع بين الصلاتين في الحضر
205. باب: مقیم کے لیے نمازوں کا جمع کرنا
حدیث نمبر: 411
411 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَانِيًا جَمِيعًا، وَسَبْعًا جَمِيعًا
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آٹھ رکعت ایک ساتھ (ظہر اور عصر) اور سات رکعت ایک ساتھ (مغرب اور عشاء) ملا کر پڑھیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 411]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 19 كتاب التهجد: 30 باب من لم يتطوع بعد المكتوبة»

وضاحت: امام بخاری رحمہ اللہ نے اس احادیث سے یہ نکالا ہے کہ سنتوں کا ترک کرنا جائز ہے۔ اور سنت بھی یہی ہے کہ (نمازیں) جمع کرے تو سنتیں نہ پڑھے۔(مولانا وحید الزماں)